رمضان کے اعمال

رمضان المبارک کی پُر نور سعادتوں سے فیض پانے کا طریقہ
اللہ عزوجل کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کی پرُ نور سعادتیں نصیب فرمائیں اور اپنے گھر میں آنے کی توفیق عطاء فرمائی۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان پرُ نور سعادتوں میں سے زیادہ سے زیادہ سعادتیں سمیٹ لیں۔اس کے لئے اگر ہم مندرجہ ذیل کاموں کی طرف دھیان دیں توان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
۱۔ پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کریں اور کوشش کریں کہ ان نمازوں کو تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کریں۔
۲۔ نمازِ تراویح اور نوافل کا اہتمام کریں۔ اگر وقت میسر نہ ہو تو کم از کم پنجگانہ نمازوں کی پوری رکعتیں ضرور ادا کریں۔(یعنی سنتیں اور نوافل ضرور پڑھیں)۔
۳۔ مسجد میں فضول گفتگو سے پرہیز کریں کہ یہ اعمال کو ضائع کرنے والی بات ہے۔
۴۔ مسجد میں داخل ہو کر اعتکا ف کی نیت ضرور کریں اس سے مفت میں اعتکاف کا ثواب ملتا رہتا ہے۔
۵۔ وضو میں تمام مستحبات کا خیال رکھیں اور پانی کم سے کم ضائع کریں۔(کوشش کریں کہ گھر سے نماز کے لئے وضو کرکے نکلیں اس سے احرام باندھنے کا ثواب اور گھر میں بہت برکت ہوتی ہے۔)
۶۔ اگر ہو سکے تو مسواک کا اہتما م ضرور کریں۔(جو مسواک کا اہتام کرتا ہے اسے مرتے وقت کلمہ ضرور نصیب ہوتاہے۔)
۷۔ اذان اور اقامت کا جواب ضرور دیں کہ ہر کلمے کے بدلے 2لاکھ نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔
۸۔ سحر میں 5سے 10منٹ پہلے احتیاطً کھانا پینا چھوڑ دیں۔
۹۔ اذان روزہ بند ہونے کے بعد شروع ہوتی ہے اس لئے اُس وقت کھانا پینا جائز نہیں۔
۱۰۔ افطار کامل یقین ہونے کے بعد کریں۔
۱۱۔ روزہ کھولنے سے پہلے انفرادی/اجتماعی دعا کا اہتمام ضرور کریں کہ یہ وقت بہت قبولیت کا ہوتا ہے۔
۱۲۔ اُس افطار پارٹی میں شرکت کریں جہاں جماعت کے قضا ء ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
۱۳۔ روزانہ 300مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں (اگر ایک نشست میں نہیں پڑھ سکتے تو ہر نماز کے ساتھ 60مرتبہ ضرورپڑھ لیا کریں اسطرح 5نمازوں میں 300مرتبہ کا عدد پورا ہو جائے گا۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جو آپ ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھتے ہیں۔)
۱۴۔ قرآنِ پاک کی تلاوت جتنی زیادہ ممکن ہوسکے کرنی چاہئے۔
۱۵۔ نمازِ فجر کے بعد سورہ بقرہ کا پہلا اور آخری رکوع اور سورہ یٰسین کی ضرور تلاوت کریں(اس سے دن بھر کی مشکلیں آسان ہوتی ہیں)
۱۶۔ نمازِ مغرب کے بعد سورہ بقرہ کا پہلا اور آخری رکوع،سورہ واقعہ(رزق میں فراوانی کے لئے)سورہ ملک (قبر میں روشنی اور شفاعت کے لئے) روزانہ تلاوت کریں۔
۱۷۔ چلتے پھرتے کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے رہیں۔
۱۸۔ نظروں کی حفاظت کریں۔کہ یہ اعمال کو اس طرح ضائع کرتی ہیں کہ انسان کو خبر بھی نہیں ہوتی۔
۱۹۔ جھوٹ ، چغل خوری،غیبت اور لطیفے وغیرہ سنانے سے پرہیز کریں۔

اے اللہ ہمیں ان باتوں پر رمضان اور غیرے رمضان میں عمل کرنے کی توفیق عطاء فرما کہ تیری توفیق کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔آمین
Ghazanfar Ali
About the Author: Ghazanfar Ali Read More Articles by Ghazanfar Ali: 3 Articles with 3675 views i am master in politics science.. View More