پاکستان میں 2 ماہ 10 دن کی بچی کے پیٹ سے
بچہ نکالنے کا منفرد واقعہ پیش آیا۔ دی میڈیا کے مطابق مرکزی دارالحکومت
اسلام آباد میں آمنہ نامی بچہ کو اس کے والدین نے رسولی کی شکایت پر پمز
اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا آپریشن کیا۔
سرجن ظہیرعباسی کے مطابق 3 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران حیران کن طور پر
رسولی کے اندر سے بچے کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔ بچی کے پیٹ سے نکلنے والا فیوٹس
4 ماہ کا تھا۔
|
|
ڈاکٹرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بچی آمنہ کے پیٹ سے نکالا جانے والا بچہ اس
کی جڑواں بہن یا بھائی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دنیا بھر
میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ |