خطیب کے لئے مستحب ہے کہ عیدین
کے خطبہ اولی کے آغاز میں مسلسل نو (9) بار تکبیرکہے او ر خطبۂ ثانیہ کے
آغاز میں سات (7) بار او رمنبر سے اترنے سے پہلے چودہ (14) بار تکبیرکہے۔
عبار ت مذکورہ سے ظاہر ہیکہ عیدین کے ہر دو خطبوں میں تکبیر کہنا مستحب ہے
، جسکی ادائی موجب ثواب وفضیلت او رترک خلاف اولی ہے۔ ، بناء بریں عید ین
کے کسی خطبہ میں تکبیرچھوٹ جائے تو نفس خطبہ میں کوئی کراہت یا قباحت نہیں
آتی، تاہم تکبیرچھوڑنا خلاف اولی ضرور ہے۔ درمختار برحاشیۂ ردالمحتارج 1‘ ص
617 باب العید ین میں ہے ،
(ویستحب ان یستفتح الاولی بتسع تکبیرات تتری)ای متتابعات( والثانیۃ
بسبع)وہوالسنۃ (و)ان (یکبر قبل نزولہ من المنبر اربع عشرۃ)۔
ردالمحتار ج1‘ ص 91‘ میں ہے ،
وحکمہ الثواب علی الفعل وعدم اللوم علی الترک اھ وہل یکرہ ترکہ تنزیہا فی
البحر لا ۔ ۔ ۔ ولا شک ان ترک المندوب خلاف الاولی۔ |