حدیث شریف میں ہے کہ جو کوئی ذوالقعدہ کی
پہلی رات میں چار کعات نفل پڑھے اور اس کی ہر رکعت میں الحمد شریفکے بعد ٣٣
دفعہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھے تو اس کے لئے جنت میں اللہ تعالیٰ ہزار
مکان یا قوت ِ سرخ کے بنائے گا اور ہر مکان میں جواہر کے تخت ہوں گے۔ اور
ہر تخت پر ایک حور بیٹھی ہوگی ، جس کی پیشانی سورج سے زیادہ روشن ہوگی۔
ایک اور روایت میں ہے کہ جو آدمی اس مہینہ کی ہر رات میں دو ٢ رکعات نفل
پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ تین بار
پڑھے تو اس کو ہر رات میں ایک شہید اور ایک حج کا ثواب ملتا ہے۔
جو کوئی اس مہینہ میں ہر جمعہ کو چار٤ رکعات نفل پڑھے اور ہر رکعت میں
الحمد شریف کے بعد اکیس٢١ بارقُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌپڑھے تو اللہ تعالیٰ
اس کے واسطے حج اور عمرہ کا ثواب لکھتا ہے۔
اور فرمایا کہ جو کوئی پنج شنبہ (جمعرات) کے دن اس مہینہ میں سو ١٠٠ رکعات
پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریفکے بعد دس ١٠مرتبہ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ
اَحَدٌپڑھے تو اس نے بے انتہا ثواب پایا۔ (فضائل الایام والشہور صفحہ ٤٥٧،
٤٥٨ ، بحوالہ رسالہ فضائل الشہور)
ماہِ ذی القعدہ کی چاند رات کو تیس رکعات پندرہ سلام کے ساتھ پڑھے ہر رکعت
میں سورہئ فاتحہ کے بعد سورۃ اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ ایک مرتبہ پڑھے
بعد سلام کے عَمَّ یَتَسَا ءَ لُوْنَ ایک مرتبہ پڑھے۔ نویں تاریخ ماہ ذی
القعدہ کو ترقی درجات کے واسطے دو رکعات نفل پڑھے اور دونوں میں سورہئ
فاتحہ کے بعد سورۃ مزمل پڑھے اور سلام کے بعد تین بار سورہئ یٰسین کا ورد
کرے اس مہینے کے آخر میں چاشت کے بعد دورکعات نفل پڑھے اور ہر رکعت میں
سورۃ القدر تین تین بار پڑھے اور سلام کے بعد گیارہ بار درود شریف اور
گیارہ بار سورہئ فاتحہ پڑھ کر سجدہ کرے اور جناب الٰہی میں دعا مانگے تو جو
کچھ مانگے گا ملے گا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ (لطائف اشرفی حصہ دوئم، صفحہ
٣٥٢) |