ایک اچھی سیاسی پارٹی

سیاست ملک کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ سیاسی پارٹیاں ہی ہمارے ملک کی ترقی کے لئے اقدامات کرتی ہیں اور ہمارے ملک کو سنوارنے میں اہم ثابت ہوتی ہیں۔ ایک اچھی سیاسی پارٹی وہی ہے جو اپنے ملک کو اچھی طرح سنوارے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ مگر ہمارے ہاں کی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے سے لڑنے میں مگن ہیں۔ ملک میں خود کش حملے، چوری اور قتل کی وارداتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ ہماری حکومت اسے روک نہیں پارہی ہے۔ ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کوئی غریب آدمی اپنے گھر کے اخراجات پورے نہیں کرسکتا۔

18 فروری کو ہمارے ملک میں وزیراعظم کی کرسی کے لئے الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس الیکشن میں شامل سیاسی پارٹیاں لوگوں کواعتماد دلا رہی ہیں کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ میٹرک تک تعلیم مفت کر دیں گی، مہنگائی ختم کردی جائے گی اور بے روزگار کو روزگار دیا جائے گا لیکن الیکشن کے بعد ان باتوں پر توجہ ہی نہیں دی جاتی۔ ایک اچھی سیاسی پارٹی وہی ہے جو اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 18 فروری کو جیتنے والی سیاسی پارٹی اپنے ملک میں پیدا ہونے والی پریشانیوں کو ختم کر پاتی ہے یا نہیں۔
Kiran Sarwar
About the Author: Kiran Sarwar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.