ڈمرٹری میدودیو روس کے نئے صدر

روس کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق دمتری میدوی ایدف کی بھاری سے اکثریت سے کامیابی یقینی ہو چکی ہے۔

میدوی ایدف روس کے اول وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے ابتدائی نتائج کے بعد کہا ان کو اپنے حریف سے بہت زیادہ برتری حاصل ہو چکی ہے اور ان کی فتخ یقینی ہو چکی ہے۔

دمتری میدوی ایدف نے کامیابی کے بعد کہا کہ وہ اپنے پیش رو ولادی میر پوتن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روس کے دفاع پر خصوصی توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور صدر روس کی خارجہ پالیسی پر توجہ دیں گے اور ولادی میر پوتن صدر کا عہدہ چھوڑ کر وزیر اعظم بن جائیں گے۔میدوی ایدف صدر ولادی میر پوتن کے حمایت یافتہ تھے۔

دمتری میدوی ایدف نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ولادی میر پوتن کے بطور وزیر اعظم کے ساتھ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں اپنے فرائض احسن انداز میں نبھا سکتے ہیں۔

الیکشن کمشن کی طرف سے کیے جانے والےاعلان کےمطابق ستر فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جس کےمطابق دمتری میدوی ایدف انہتر فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف کمیونسٹ لیڈر گنادی ژیئو گانف ہیں جنہوں نے بیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

روسی صدر ولادی میئر پوتن نے دمتری میدوی ایدف کو مبارک باد دی ہے اور دونوں رہنماء ماسکو کے ریڈ سکوائر میں اکٹھے دیکھے گئے۔

 

YOU MAY ALSO LIKE: