حکومتیں ،معاشرہ ،الجھنیں اور برائیاں ...

پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومتیں ،معاشرہ ،الجھنیں اور برائیاں ...

ہمارے حکمرانوں نے عوامی تکالیف اور مفادات کا خون کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک بار پھریکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کے 95فیصد غریب عوام کو مہنگائی کی دودھاری چھری سے ذبح کردیا ہے اورجو باقی بچے ہیں وہ بیچارے عوام حکومت کے اِس ظالمانہ اقدام سے زندہ درگور ہوگئے ہیں ایسے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے حکمرانوںکو اگر اپنے عوام سے ذرابھی محبت ہوتی تو شاید یہ ایسے اقدامات ہرگز نہ کرتے بلکہ عوامی مفادات کا لحاظ کرتے ہوئے اپنے پڑوسی ملک بھارت کے عوام دوست حکمرانوں کی طرح اپنے یہاں پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ قطعاََ نہیں کرتے مگر افسوس ہے کہ ہمارے حکمرانوں اور اِن کے کاندھوں پر قائم حکومتی ڈھانچے اور اِن کی اوگرانامی لونڈی کو اپنے عوام کی تکالیف اور اِس کے مفادات میں کئے جانے والے کسی بھی فیصلے سے کوئی غرض نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ آئے روز ایسے اقدامات کرتے رہتے ہیں جس سے عوام جیتے جی مررہے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور ایسے میں اَب عوام میں اپنے حکمرانوں کے خلاف نفرت کا رجحان پیداہوناایک لازمی امرہے اور اِن کا اپنے حکمرانوں کے خلاف احتجاجوں اور مظاہروں کے لئے سٹرکوں پر نکلناکیایہ اِن کا حق نہیں ہے...؟ اور کیایہ اَب اِس طرح اپنے احتجاجوں اور مظاہروں سے اپنی موجودگی اور اپنے اُوپر ہونے والے حکومتی ظلم کابھی احساس نہ دلائیں...؟اگرچہ اِس میں کوئی شک نہیںکہ اِس طرح ملک میں مہنگائی کو ہوادینے والے حکومتی اقدامات سے ایک طرف تو ہمارے ملک اور معاشرے میں مسائل ضرور پیداہوں گے تو وہیں نقصِ امان کا بھی خدشہ یقینا باقی رہے گامگریہاں اِس سارے پس منظر میں ہمیں یہ بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے کہ اِس قسم کے حکومتی اقدامات سے دنیا کے کسی بھی ملک اور معاشرے میں جنتی بھی اُلجھنیںاور بُرائیاں پیداہوتی ہیں اِن کی ذمہ دار بھی خود حکومتیں ہی ہواکرتی ہیں ۔

کیوں کہ ”من سی اس “ایک ایسا دانا گزراہے جس نے اپنے تجربات کی روشنی میں جہاں اور بہت سی باتیں کہیں ہیں تو اُن ہی بے شمار باتوں میں سے اِس نے ایک یہ بات بھی ٹھوک بجا کر کہہ دی ہے کہ ”معاشرے کی اُلجھنیںاور برائیاں اِنسانوں کی بری فطرت کے باعث پیدانہیں ہوتیں دراصل کسی بھی معاشرے میں جتنی بھی الجھنیں اور برائیاں پیداہوتیں ہیں اُن کی بڑی وجہ حکومتیں ہی ہواکرتی ہیں“گو کہ یہ بات ہمارے لئے نئی اور اچھوتی ضرور ہے مگر حقیقت تو یہی ہے جس کے بارے میں ایک دانا نے کہہ دیا ہے اور اَب من سی اس کے اِس قول کے بعد کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی ہے کہ ہم بحیثیت اپنے معاشرے کے ایک رُکن اور اکائی ہونے کے اپنے ہی معاشرے کے کسی فرد کو کسی بھی بابت شک کی نگاہ سے دیکھیںاور اِس سے متعلق بدگمانی میں مبتلاہوکر اِس کا دائرہ کار بڑھاتے جائیں اور پھرکسی فرد میں پائی جانے والی کسی برائی یا اُلجھن کے خلاف ہوجائیں جبکہ اَب ہمیں من سی اس کے اِس قول کے بعد اِس بات کا پورایقین کرلیناچاہئے کہ ہمارے معاشرے میں جتنی بھی اُلجھنیں اور بڑائیاں جنم لیتی ہیں اِس کےذمہ دار میں یا آپ نہیں ہوتے ہیں...؟ بلکہاِن کی جڑ حکومتیں ہی ہواکرتی ہیںکیوںکہ اِس نے اپنے فرائض سے یقیناغفلت برتی اور اپنی رِٹ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں اُلجھنیں اور برائیاں پیداہوئیں۔

یوں اَب ہمیں اِس بات پر متفق ہوجاناچاہئے کہ ہم جس معاشرے میں سانس لے رہے ہیں اِس میں پائی جانے والی ہر اُلجھن اور بُرائی کی ذمہ دار ہماری حکومتیںہیں پھراِس کے بعد ہمیں خود سے اِس بات پر آمادہ کرناہواکہ اپنے معاشرے کے کسی فردمیں پائی جانے والی کسی بُرائی کو دیکھ کرہمیں اِس سے لڑناجھگڑنااور اُلجھنانہیں چاہئے اور یہ سوچ کر خاموش رہ جاناچاہئے کہ آج جس فرد سے اِس کی کسی بُرائی یا اُلجھن کی وجہ سے ہم دستِ گریبان ہورہے ہیں اِس میں اِس کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ اِس کی ذمہ دار تو ہماری حکومتیں ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی برتی اور معاشرے میں طرح طرح کی اُلجھنیں اور بُرائیاں پیداہوئیں جس کا شکار معاشرے کا ہر فرد ہے۔

بہرحال ...!اَب یہ اور بات ہے کہ آپ ”من سی اس“ کے اِس قول سے کتنے متفق ہوتے ہیں...؟مگرکوئی ہم سے پوچھے تو ہم تو من سی اس “ کے اِس قول سے سوفیصد متفق ہیں آج تب ہی تو ہم نے اِس کی حمایت اور آپ سمیت اپنے ملک کو سمجھانے کے لئے من سی اس کے اِس قول کے پرچار کے خاطراپنایہ کالم لکھ دیاہے۔

اَب یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ آج دنیا کے جن ممالک میں حکومتیںاپنی آنکھ، اور کان کھول کراور دماغ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں اُن ممالک میں اُلجھنوں اور بُرائیوں کا تناسب ہمارے ملک (پاکستان) سمیت دیگر ممالک کی اُن حکومتوں کے مقابلے میں قدرے کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں جو عوامی مسائل سے اپنی آنکھ اورکان بنداور دماغ وعقل کا استعمال ترک کر کے اپنے مفادات کے لئے متحرک رہتی ہیں اگرآج ہم اپنے معاشرے میں پائی جانے والی کسی ایک بھی اُلجھن یا بُرائی کو اُٹھاکر دیکھ لیں تو یقینااِس کے ڈانڈے حکومت سے ہی جاملیں گے یعنی ہمارے ملک اور معاشرے میں لوڈشیڈنگ،توانائی کا بحران، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی، ملک بھر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اوربھوک و افلاس سمیت دیگر حوالوں سے پیداہونے والی جتنی بھی اُلجھنیں اور بُرائیاںجنم لے چکی ہیں اِن سب کی ذمہ داربھی ہماری ہی حکومت ہے۔اور ایسے میں جب ملک اور معاشرے میں حکومتی بے حسی اور نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی بے شمار اُلجھنیں اور بُرائیاں جنم لے چکی ہیں تواَب حکومت کا یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کیاجانے والااضافہ کیا ملک میں نئے انتشار اور مسائل کو جنم نہیںدے گا۔(ختم شد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 972502 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.