پاکستان کی غیر معیاری فیلڈنگ، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 245 کے ہدف کو سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ کی سیریز بھی جیت لی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔
 
image

پاکستان نے ایک بار پھر غیر معیاری فیلڈنگ کے باعث یہ میچ اور سیریز ہاری۔

آسٹریلیا نے عمدہ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ وارنر اور ڈیوڈ ہسی نے کی۔
 
image

آسٹریلیا کو پہلا نقصان چوالیس کے مجموعی سکور پر ہوا جب وارنر اکیس رنز بنا کر رحمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ڈیوڈ ہسی اور کلارک نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چالیس رنز بنائے لیکن کلارک بتیس رنز بنا کر سعید اجمل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ ہسی جو جارحانہ کھیل پیش کر رہے تھے کو سعید اجمل نے بیالیس کے سکور پر آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ نے 42 رنز پینتالیس گیندوں میں بنائے جس میں دو چھکے شامل ہیں۔

اس کے بعد بیلی صرف دو رنز بنا کر اجمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ ویڈ بائیس رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جیت میں ایک بار پھر مائیکل ہسی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 72 گیندوں میں پینسٹھ رنز سکور کیے۔ انہوں نے سات چوکے اور ایک چھکا مارا۔ ان کو جنید خان نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جیت میں دوسرا اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی میکسویل تھے جنہوں نے 38 گیندوں میں 56 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ میکسویل کا ایک آسان کیچ اظہر علی نے ڈراپ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجل نے تین، رحمان اور جنید خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کے اوپنرز محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے عمدہ شروعات کیں اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 129 رنز سکور کیے۔
 
image

پاکستان کی پہلی وکٹ 129 کے مجموعی سکور پر گری جب ناصر جمشید کو جانسن نے آؤٹ کیا۔ جمشید نےچھ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

تاہم پاکستان کو ایک اور نقصان جلد ہی اٹھانا پڑا جب آل راؤنڈر شاہد آفریدی صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے محمد حفیظ تھے۔ انہوں نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 78 رنز سکور کیے۔ ان کو کلارک نے آؤٹ کیا۔

شفیق اور مصباح نے پاکستان کی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن شفیق جنہوں نے پینتیس گیندوں میں ستائیس رنز سکور کیے وہ سٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اگلے آنے والے عمر اکمل تھے لیکن انہوں نے جلد بازی کی اور دوسری ہی گیند پر صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مصباح الحق نے آہستہ کھیلتے ہوئے 39 گیندوں میں پچیس رنز بنائے۔ اپنے بھائی کی طرح کامران اکمل بھی اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے چار وکٹیں، جانسن نے دو اور کلارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Australia on Tuesday defeated Pakistan by three wickets in the 3rd One day International (ODI) played at Sharjah Cricket Association Stadium, Sharjah, United Arab Emirates, winning the ODI Series by 2-1 in a fashionable manner.