بلا عنوان

میرے اس عنوان سے آپ یہ مت سمجھیے گا کہ میں کسی ملک کے دورے سے واپس آیا ہوں اور اس خاص ملک کے بارے میں اپنے تاثرات بغیر کسی عنوان کے پہنچاؤں گا تاکہ کسی پر حرف نہ آئے لیکن میرے ان مقدس خیالات کا آپ کی زندگی پر کوئی گہرا اثر نہیں پڑے گا۔ جب ملک آزاد عدلیہ اور جمہوریت کے محض نام سے چل سکتا ہے تو آپ لوگوں کو بھی حق ہے کہ جو چاہیں جب چاہیں جو بولیں اور کریں۔ جہاں بہت سے لوگوں پر اسلام کی باتیں اثرانداز نہیں ہوتی ہیں وہاں مجھ جیسے حقیر انسان کی باتیں کہاں کوئی اثر رکھتی ہیں۔ اور ویسے بھی میرے ایک آرٹیکل پر تبصرہ کرنے والے صاحب کا فرمان ہے کہ انسان کو پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا چاہیے ۔مجھے اپنے آپ کو ٹھیک کرنے دیں ملک و قوم کی خیر ہے ویسے بھی آجکل جن کے سپرد میرا ملک ہے وہ اس کے ساتھ تو ٹھیک ٹھیک سلوک تو کر ہی رہے ہیں نا؟ تو میں کہوں بولو! لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اگر انسان خود عمل کرنے کی استطاعت رکھنے کے باوجود کسی مجبوری کے تحت عمل نہ کرسکے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کو عمل کی ترغیب دے۔ نیکی کسی بدکار انسان کی قسمت میں بھی لکھی ہوتی ہے۔

نہ میرا ارادہ ملک میں واپس آنے والے سیاست دانوں کے بارے میں کچھ لکھنا ہے کیونکہ ان کے اعمال کسی حد تک ایسے ہی تھے کہ وہ باہر کی سیر کر کے آئیں کیونکہ اندر کی ہوا تو وہ ویسے کھا چکے تھے خیر اب یہی دیکھ لیں کہ کبھی کبھی انسان کو شریف ہونے کی کس حد تک قربانی دینی پڑ جاتی ہے جیسے کہ آزاد عدلیہ اور جمہوریت کے علمبردار دو بھائیوں نےدی ہے۔ اور دوسری طرف ان کو ایک طرف کرنے کے باوجود بھی ابھی تک سیاست کے کھیل کے بازی گر کو ابھی تک مطلوبہ سیٹس نہیں ملی کہ تنہا ہی حکومت بنا سکے۔ پچھلے چند روز سے مجھے پتا نہیں کیوں شرافت اور شریف دونوں لفظوں سے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے۔

نہ تو میں اس بارے میں کچھ کہوں گا کہ ملک میں اکثریت لوگ جن میں سیاست دان سہرفہرست ہیں کو اولین مقصد صرف اور صرف اپنے مفاد کا حصول ہے۔عوام کو روزی روٹی سے فرصت ملے گی تو دھرنے اور لانگ مارچ میں شرکت کرے نہ؟ جہاں دو دن میں روٹی کی قمیت بڑھ جائے وہاں اور کیا کیا نہ ہوگا؟اور روپے کی خاطر وفاداریاں فروخت کی جائیں۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522780 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More