آج صبح سری لنکن ٹیم پر حملہ بڑی ہی دلیری
کے ساتھ ہوا اور ہماری سیکورٹی ٹیم اس حملہ کا جوب دینے کے بجائے حملہ زدہ
ہو گئی حملہ آور نے یہ بات ثابت کر دی کہ پاکستان ایک غیر محفوظ جگہ ہے اور
٢٠١١ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے انتہائی غیر موزوں ہے۔ پاکستان میں
کرکٹ کا مستقبل کیا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن موجودہ پیدا
ہونے والی صورتحال سے پاکستان میں مستقبل میں ہونے والے ٹورنامنٹ خطرے میں
پڑ گئے ہیں، یہ بات معیشت دان بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ کھیلوں کی
ایکٹیویٹی اور اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کسی بھی ملک کو بے انتہا فائدہ ہو تا
ہے اور ایک بڑی آمدنی کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ پس پردہ کچھ قوتیں یہ چاہتی ہیں
کے پاکستان کی ریپورٹیشن دنیا بھر میں خراب ہوں اور پاکستان سے غیر ملکی
اور غیر ملکی انوسٹرز کسی دوسرے ملک کی راہ لیں۔
پاکستان میں چیف جسٹس کی معزولی کے بعد سیاست میں غیر یقینی کی سی پیدا
ہونے والی صورتحال جو کی اب خراب سے خراب ہوتی جا رہی ہے یہ صورتحال
پاکستان میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاکستان میں اگر سیاسی اور سیکورٹی
کی صورتحال بہتر ہوتی تو آج امریکہ میں آنے والے بحران سے پاکستان کی معیشت
پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ |