تاریخ جنات و شیاطین:

امام جلال الدین السیوطی رح (٥٤٩-٩١١ھ) تصنیفی دنیا کے بادشاہ گزرے ہیں، تقریباً سات سو (٧٠٠) کتب کی تصنیف کی ہے، جو ان کے وسیع مطالعہ کی شہادت ہے، اہل_علم جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کتب میں احادیث و اقوال کی تخریجات میں کتنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور بعض موضوعات میں تو تمام مصنفین سے سبقت لے گۓ.

یہ کتاب"لقط المرجان" جس کا یہ اردو ترجمہ و تشریح وتخریج_احادیث مولانا امداد الله انور غفرلہ صاحب نے کیا ہے، جو جنّات و شیاطین کے احوال و تواریخ پر اس سے زیادہ عام فہم اور جامع کتاب شاید آج تک نہیں لکھی گئی.

علامہ سیوطی رح نے اس کتاب کو اصل میں علامہ شبلی رح کی مشہور زمانہ کتاب"آکام المرجان" سے لیا ہے، جس میں انہوں نے حسب_منشاء ترمیم و تبدیلی کی ہے، اور مضامین کو مقدم و موخر کیا ہے. علامہ شبلی رح نے اپنی کتاب میں جن روایات کو چند ایک حوالوں سے مدلل کیا تھا، علامہ سیوطی رح نے کئی جگہ اس سے زائد حوالہ جات بھی پیش کیے ہیں اور خود اپنے ذاتی مطالعہ سے بھی بہت سارے مضامین کا اضافہ بھی کیا ہے، مزید اس کتاب میں ان کی ذاتی خصوصیت آپ اس کتاب کے آخری صفحات میں ماخذ کی فہرست سے اندازہ لگا سکتے ہیں، جن میں وہ حوالہ جات بھی درج ہیں جو مترجم نے تخرج_روایات و احادیث کی حواشی میں درج کیے ہیں.

مضامین کے حساب سے یہ کتاب "آکام المرجان" سے زیادہ مفید ہے، کیونکہ اس کے مضامین میں تنوع پایا جاتا ہے.

الله تعالیٰ ہمیں جنّات و شیاطین کے مکر و فریب کو سمجھنے کے بعد بچنے کی بھی توفیق عطا فرماۓ.آمین
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے یا مفت ڈاؤن لوڈ کیلئے کلک کریں :
 
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 22267 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.