حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو زرداری معاشقہ اسکینڈل

حنپاکستان کو ایک کامیاب وزیر خارجہ سے محروم کرنے کی اسرائیلی و بھارتی سازش

کم عمری میں تیزرفتار سیاسی ترقی کرکے پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بننے والی حنا ربانی کھر نے مشرف کی کابینہ میں وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا تو سیاسی جغادریوں کی زبانیں بڑی بڑی پیشنگوئیاں کرنے لگیں مگر حنا ربانی نے اپنے اس منصب کو جس اہلیت کے ساتھ نبھایا اس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔ پنجاب کے سابق گورنر غلام مصطفی کھر کی بھتیجی حنا ربانی کھر نے مشرف حکومت کے خاتمے پر ق لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا جو دانشمندانہ فیصلہ کیا اس نے انہیں ایک عام خاتون سے جوہری قوت سے مالا مال اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے منصب تک پہنچادیا ۔وزیرخارجہ بنتے ہی حنا ربانی کھر نے اپنے منصب کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فطری سادگی کو خیر باد کہہ دیا مگر مشرقی تقاضوں اور شرم و ادب کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے اپناشمار ر خوش لباس خواتین میں کرانا شروع کردیا اور ان کی مشرقی مگر با سلیقہ اور خوش رنگ ڈریسنگ ‘ بہترین و متناسب جیولری کا انتخاب اور دکھائی نہ دینے والاجواب میک اپ ان کی شخصیت کا خاصہ بن گیا جس نے نگر نگر گھومنے والی خاتون وزیرخارجہ کو دنیا میں بڑی شہرت و مقبولیت دلائی اور ان کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کا لباس بھی ان کے عہدے و رتبے اور ان کے ٹارگیٹس کے حصول میں ان کا معاون ثابت ہو ا۔

یوں پاکستان کی اس کم عمر ‘ خوش لباس اور خوش مزاج وزیر خارجہ نے سیاسی دنیا میں تیز رفتار پذیرائی کا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیز رفتار تعلقات اور پذیرائی کا بھی ریکار قائم کردیا اوریہ محسوس کیا جانے لگا کہ حنا ربانی کھر وہ وزیر خارجہ ہیں جو اگر تادیر اپنے عہدے پر قائم رہیں تو شاید وہ پاکستان و امریکہ اور مسلم ممالک و مغربی بلاک کے درمیان حائل اس خلیج کو دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی جسے اسرائیل اور بھارت نے ایک طویل المدتی منصوبہ بندی اور جدوجہد کے بعد پیدا کیا ہے ۔

چونکہ سامراجی حلقے اور پاکستان دشمن ایجنسیاں ”را“ اور ”موساد“ ایسا نہیں چاہتیں شاید اسی لئے ایک بنگلادیشی جریدے ”بلیٹنز“ کو استعمال کرکے پاکستان کی قابل وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور صدر پاکستان آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے معاشقے کی داستان گھڑی گئی اور میگزین مذکور ہ نے ان دونوں شخصیات کے معاشقے کا اسکینڈل شائع کردیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ1988ء میں پیدا ہونے والے 24سالہ بلاول بھٹو زرداری اپنی عمر سے گیارہ برس بڑی1977ءمیں پیدا ہونے والی 35سالہ شادی شدہ پاکستان کی قابل وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی زلف گرہ گیر کے اسیر ہوچکے ہیں اور عشق کی یہ آگ بلاول تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ حنا ربانی کھر نے بھی اپنے ارب پتی صنعتکار شوہر فیروز گلزار اور دو معصوم بچوں کو چھوڑ کربلاول بھٹو کے ساتھ عشق میں وفا کی قسم کھالی ہے !

میگزین نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست اور حنا ربانی وزارت چھوڑکرشادی کے بعد سوئٹززلینڈ میں مستقل سکونت کی تیاری بھی کرچکے ہیں !

میگزین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپنے اس فیصلے سے دونوں نے اپنے بڑوں کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد ایوان صدر میں بھونچال آگیا اور صدر آصف علی زرداری نے حنا ربانی کھر کو ایوان صدر طلب کرکے ان کے ساتھ خاصا اشتعال انگیز سلوک کیا اور سختی کے ساتھ بلاول سے دور رہنے کی تاکید کی جس پر حنا ربانی کھر نے بھی صدر زرداری کو واضح طور پر کہہ دیا کہ یہ عشق کا معاملہ ہے جس میں نفع و نقصان نہیں دیکھا جاتا اسلئے صدر ان کے عشق کی راہ میں سماج کی دیوار بننے کی کوشش نہ کریں وگرنہ وہ وزارت خارجہ اور پیپلز پارٹی دونوں ہی چھوڑ دیں گی ۔

میگزین کی رپورٹ کے مطابق صدر زرداری ‘حنا ربانی کھر کے خلاف تادیبی کاروائی کا ارادہ رکھتے تھے مگر بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی دی ہے کہ اگر صدرزرداری نے ایسا کچھ کیا تو بلاول زرداری پارٹی اور ملک دونوں چھوڑ دینگے یوں صدر چاہنے کے باجود حنا ربانی کھر کو نہ تو ان کے عہدے سے ہٹا پارہے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی کرسکتے ہیں ۔

میگزین نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی پیشنگوئی بھی کی کہ بلاول زرداری نے رواں برس کے آخر میں پارٹی اور ملک چھوڑنے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور اسی عرصے میں حنا ربانی کھر کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان سرد جنگ گہری ہوتی جا رہی ہے جبکہ ور دوسری جانب حنا ربانی کھر نے بھی اپنے شوہر فیروز گلزار سے طلاق لینے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے اور دونوں پریمی شادی کر کے سوئٹزر لینڈ میں مقیم ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی میگزین ” بلیٹنز “ کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف کی جانے والی اس بھارتی اور اسرائیلی سازش کا مقصد پاکستان کو قابل ترین وزیر خارجہ سے محروم کرکے کامیاب سفارتکاری کے اس باب کو بند کرنا تھا جس کا آغاز حنا ربانی کھر کے وزیر خارجہ بننے کے بعد ہوا ہے اور اس سازش کیلئے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو کے کردار کو مشکوک بنانے کے ساتھ ساتھ ایوان صدر کو بھی الجھانے کی جو کامیاب کوشش کی گئی تھی وہ حنا ربانی کھر کے شوہر نے اپنے میڈیا بیان کے ذریعے ناکام بنادی ہے ‘ انہوں نے اس ساری رپورٹ کو لغو ‘ جھوٹ کا پلندہ اور سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”حنا ربانی کھر اور ان کے درمیان کوئی اختلا ف نہیں ہے اور نہ ہی حنا ربانی اور بلاول بھٹو کا کوئی معاشقہ چل رہا ہے بلکہ حنا ربانی کھر اور فیروز گلزار بہترین اور پرسکون ازدواجی زندگی گزاررہے ہیں جس میں کسی تیسرے کی کوئی گنجائش نہیں ہے “۔

حنا ربانی کھر کے شوہر فیروز گلزار نے اس موقع پر یہ بیان دے کر پاکستان کو ایک بہت بڑے بحران سے بچالیا ہے وگرنہ اگر دشمنان پاکستان کا تیر درست نشانے پر لگ جاتا اور حقیقت میں سب کچھ اسی طرح ہوتا جس طرح بنگالی میگزین نے شائع کیا ہے تو پھر وہی کچھ ہونا تھا جس کا دعویٰ میگزین کررہا ہے اور اگر وہی ہوتا تو پھر پاکستان ایک ایسی فعال اور باصلاحیت وزیر خارجہ سے محروم ہوجا تا جس نے پاکستان کو ایک نئے انداز سے دنیا میں متعارف کرانے کے عمل کا آغا ز کیا ہے اور حنا ربانی کھر کی وزارت خارجہ سے علےحدگی نہ صرف پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہوتا بلکہ ”را “ اور ”موساد “ کی کامیابیوں میں ایک اور تاریخی کامیابی ہمارے دامن کے داغوں میں اضافے کا سبب بھی بن جاتی ۔

حنا ربانی کھرنے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک کامیاب وزیر خارجہ ہیں اور پاکستان کے مفاد میں ان کا اپنے عہدے پر تسلسل ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے ناگزیر ہے !

اسلئے میگزین کی رپورٹ میں اگر کہیں کوئی صداقت بھی ہے تو مسئلے کا حل تلاش کرتے ہوئے پاکستان کے مفادات کو ملحوظ رکھا جائے جو یقینا حنا ربانی کھر کے وزارت خارجہ کے عہدے پر برقراررہنے میں ہی ہے !
imran changezi
About the Author: imran changezi Read More Articles by imran changezi: 6 Articles with 14905 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.