سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ
مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بتیس رنز سے شکست دے دی ہے تاہم آسٹریلیا
سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ لیکن اب پاکستان بھی سیمی فائنل میں
پہنچ گیا ہے-
پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے
نتیجے پر تھا۔ کیونکہ بھارت کو جنوبی افریقہ کو ایک سو اکیس رنز مکمل کر
لینے سے پہلے شکست دینی تھی جس میں وہ ناکام رہا ہے- اور بھارت فتح کے
باجود سیمی فائنل کھیلنے سے محروم ہوگیا جبکہ گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے
کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم پاکستان کی بن چکی ہے۔
|
|
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اس نے
مقررہ بیس اوور میں ایک سو انچاس رنز بنائے تھے۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سترہ رنز بنا سکی تاہم
بہتر رن ریٹ کی وجہ سے اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک سو بارہ
رنز درکار تھے جو اس نے حاصل کر لیے۔
آسٹریلوی اننگز کی خاص بات مائیک ہسی کی عمدہ بلے بازی تھی جنہوں نے
سینتالیس گیندوں پر چوّن رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ محمد حفیظ اور حسن رضا نے دو دو
کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ناصر جمشید کی نصف سنچری اور کامران اکمل کے بتیس رنز
کی بدولت چھ وکٹوں پر ایک سو انچاس رنز بنائے۔
|
|
ناصر جمشید نے چھیالیس گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچپن
رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹیم میں یاسر عرفان کی جگہ شامل کیے جانے والے عبدالرزاق نے سترہ گیندوں پر
بائیس رنز بنا کر ٹیم کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ واٹسن اور کمنز نے ایک ایک
کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا اور جبکہ پاکستانی
ٹیم سری لنکا کا سامنا کرے گی۔
|