غزوہ بدر میں حکمت ربانی کے عظیم مظاہر دنیا نے دیکھے

بعض مقامات پر فتح ونصرت میں تاخیرسے مقصود نفس کی شکست ہوتی ہے۔

ہجری۳ کاسب سے بڑاواقعہ”جنگ احد“ہے۔احد ایک پہاڑ کانام ہے جومدینہ منورہ سے تقریباًتین میل دور ہے۔چونکہ حق وباطل کا یہ عظیم معرکہ اسی پہاڑی کے دامن میں درپیش ہوا اس لیے یہ لڑائی”غزوہ احد“کے نام سے مشہور ہے۔قرآن مجید کی مختلف آیتوں میںاس لڑائی کے واقعات کاخداوندعالم نے تذکرہ فرمایا ہے۔ جنگ احد میں کئی مسلمان زخمی اور شہید ہوئے۔اس جنگ میں کئی فوائد اورحکمت ربانی کے عظیم مظاہرہیں۔ان مظاہر میںسے مسلمانوں کی تعریف،انجام اور حکم عدولی کے براہونے میں ہے۔اس لیے کہ آقائے نامدارﷺ نے تیراندازوں کوحکم فرمایاتھاکہ اپنی جگہ سے کہیں نہ جائیں۔انہی مظاہر میں سے یہ بھی ہے کہ رسل علیہم السلام کی شان ہے کہ ان کی آزمائش کی جاتی ہے،اس میں حکمت الہٰی یہ ہے کہ اگر انبیاءکوہمیشہ نصرت دی جائے تو ایمان والوںمیںوہ لوگ بھی شامل ہوجائینگے جو صرف نام کے مسلمان ہے یعنی منافق ۔اورمسلمان کی پہچان مشکل ہوجائینگی اور اگررسول عظام علیہم السلام کوہمیشہ شکست ہوتوبعثت(اعلان وظہورنبوت)کامقصد حاصل نہ ہوسکے گا۔چنانچہ حکمت الہٰی نے دو امرکو جمع کیا تاکہ سچائی جھوٹ سے جدا ہوجائے اور یہ بھی حکمت ظاہرہوئی کہ منافقوں کا نفاق مسلمانوں سے چھپاہواتھالیکن واقعہ احد کے موقع پراہل نفاق نے اپنے قول وفعل سے جوشئے چھپا رکھی تھی،ظاہرہوگئی یعنی جو امر اپنے دلوں میں چھپاتے تھے اور آپس میں اس کی باتیں کرتے تھے اور مسلمانوں سے اسے چھپاتے تھے،وہ واضح طورپر ظاہر ہوگیااور مسلمانوں کو معلوم ہوگیاکہ ان کا دشمن ان کے گھر میںہے اور اہل ایمان اس فتنے سے بچنے کے لیے تیار ہوگئے،ان پر نظررکھی اوران سے پرہیزکیا۔ان ہی مظاہر میں سے یہ بھی ہے کہ بعض جگہوںپرنصرت کی تاخیرسے مقصود نفس کی شکست ہوتی ہے۔ان مظاہر سے یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کے لیے اپنے دارکرامت میںمنزلیں مہیارکھی ہے مگر ان کے اعمال ان منزلوں کونہیںپہنچتے،لہٰذاانھیں وہ ابتلا،مصیبت اور پریشانی میںمبتلا کرکے وہ منزلیں عطافرماتا ہے۔ان مظاہر میں سے یہ بھی ہے کہ شہادت اولیاءکے اعلیٰ مراتب ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف مسلمانوںکوگامزن کردیا۔ان مظاہر سے یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دشمنوںکو ہلاک کرنے کاارادہ کیا اور ان کے لیے اسباب بھی مہیا کردیئے جس کے وہ لائق تھے اور یہ امر ان کے کفر اور بغاوت کے سبب اور اولیاءاللہ کی تکلیف میں زیادتی کرنے کی وجہ سے ہوا۔اللہ تعالیٰ نے مومنوںکے گناہ پاک کردیئے اور کفار کوہلاک کیا۔عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی قارئین بہارسنّت سے التماس کرتی ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں شہدائے احد کے لیے ایصال ثواب کااہتمام کرکے خیروبرکت کوحاصل کریں۔
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 680941 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More