ایمان کی علامت نماز ہے۔

رسول خدا نے فرمایا نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز کی کنجی طہارت۔

حدیث میں ہے کہ ہر شے کی ایک علامت ہوتی ہے ایمان کی علامت نماز ہے۔

ارشاد نبوی ہے کہ جو بندہ نماز پڑھ کر اس جگہ بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اس وقت تک کہ وہ شخص بے وضو ہو جائے یا اٹھ کھڑا ہو۔

حدیث میں ہے کہ جس نے باجماعت نماز عشاء پڑھی اس نے گویا آدھی رات قیام کیا اور جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی اس نے گویا پوری رات قیام کیا۔

ارشاد نبوی ہے کہ جس نے چالیس دن نماز فجر و عشاء باجماعت پڑھی اس کو اللہ تعالٰی دو براتیں (چھٹکارے) عطا فرمائے گا ایک نار سے دوسرے نفاق سے-

مسلمان ہونا کوئی مشکل امر نہیں مگر مسلمان بن کر حدود شرع کی پاسداری کرتے ہوئے زندگی گزارنا دشوار ہے اور صحیح معنوں میں مسلمان وہی ہے جو شرعی احکام و مسائل پر سختی سے کاربند ہو کر کتاب زندگی کی اوراق گردانی کرے۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283695 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.