پاکستان: نیا عالمی ریکارڈ اور مزید کی کوشش

70 ہزار افراد نے ایک ساتھ کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے کئی مرتبہ قومی ترانہ پڑھنے کی ریہرسل کی گئی جس میں پنجاب کے ہزاروں طلباوطالبات کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا جس نے تمام اعداد و شمار اکٹھا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے کئے۔
 

image

سب سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت میں قائم کیا گیا تھا جہاں بھارتی شہر اورنگ آباد میں 15 ہزار افراد نے اسٹیڈیم میں جمع ہوکر اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھا۔

تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی آواز کا جادو جگا کر اسٹیڈیم میں موجود حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔

بعد ازاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے تصدیق کی کہ 42 ہزار 813 نوجوانوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نمائندے نے ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔
 

image

لاہور میں قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد آج پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت مزید گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت لاہور کے ایکسپو سینٹر میں آج 13 نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اِن میں شطرنج کی تیز ترین بساط بچھانا، کم سے کم وقت میں تار میں پلگ لگانا، تین چپاتیاں تیار کرنا، کرکٹ کٹ پہننا، فراگ جمپ لگانا، ایک منٹ میں ٹیبل ٹینس کے زیادہ سے زیادہ شارٹس لگانا، ایک گھنٹے میں پش اپس، مونچھوں سے وزن اٹھانا، زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس پہننا، ایک منٹ اور تین منٹ میں مارشل آرٹس کی ککس لگانا اور دو پلیئرز کا سر سے فٹ بال کو ہٹ کرنا شامل ہیں۔

یوتھ فیسٹیول میں شریک نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی ترانے کی طرح آج بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Thousands of Pakistanis sang their national anthem together at a ceremony named Punjab Youth Festival 2012 at National Hockey Stadium in Lahore on Saturday to set a world record. According to the Sports Board Punjab at least 24,000 students and athletes, and 60,000 citizens were invited to sing the national anthem for creating a new record in the Guinness World Records.