برطانوی اور امریکی اخبارات کا سہارا لینا بند کردو بس کر دو بس

کب تک ہم برطانوی اور امریکی اخبارات سے اچک اچک کر خبریں لے کر اپنے عوام کو دھوکے میں رکھیں گے۔ بھائی میرے عوام کو پوری بات بتائیں، آرمی چیف نے نا صرف صدر آصف علی زرداری صاحب بلکہ نواز شریف صاحب سے بھی بات کی ہے اور یہ کہنا کہ جنرل اشفاق کیانی صاحب نے صدر مملکت کو متنبہ کیا ہے یہ ایک بے پر کی آرائی ہوئی کہ علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ کون گواہ ہے اس بات کا اور کتنی سچائی نظر آتی ہے اس بات میں کہ ایک چیف آف آرمی اسٹاف جو کہ سیاسی معاملات سے حتی الالمکان دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس حد تک سیاسی معاملات میں مداخلت پر اتر آئیں گے، خدارا ایسے جھوٹے الزامات سے پرہیز کریں یا پھر کوئی ثبوت پیش کریں۔ کسی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی نہیں کہ ہم کہہ دیں کہ ایک برطانوی یا امریکی اخباری خبر کے مطابق تو بھائی کچھ تو ہمیں بھی زمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

وہ امریکی اور برطانوی اخبارات کی ہیڈ لائنز بھول گئے آپ کہ جن کے مطابق ان کے تھنک ٹینکس کو پاکستان دو ہزار اور دو ہزار پانچ میں دنیا کے نقشے میں ہی نظر نہیں آرہا تھا۔

تو بھائیوں یا تو یہاں کی کر اور سن لو یا وہاں کی سن لو۔ جس کو جہاں سے مل رہا ہے وہ وہی کے راگ الاپنے میں لگا ہوا ہے۔ جب کسی بات کا کوئی ثبوت نا ہو تو باہر کے اخبارات کے حوالے دینا شروع کر دینا دانشمندی نہیں اور بھی تو حوالے دینے چاہیے بیرونی ممالک کے اخبارات کے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 533028 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.