بلا تبصرہ

جمعہ تیرہ فروری کی رات کو پنڈی میں جیو نیوز کی نشریات کو بند کردیا گیا۔اس کے تھوڑی دیر بعد کراچی کے کئی علاقوں میں بھی جیو نیوز کی نشریات جام کی گئی۔اور کئی جگہ اس کو بلکل آخر کے نمبروں پر ٹیون کردیا گیا۔بعد میں یہ نشریات ہفتے کی دوپہر کو کافی حد تک بحال کردی گئی ۔البتہ کئی جگہوں پر اس کو آخری نمبروں پر ہی رکھا گیا۔

اس حوالے سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی کہ کراچی میں پی پی پی کی طرف سے جیو کے خلاف بینر لگائے گے اور ان بینرز میں یہ لکھا ہوا کہ پی پی پی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بند کیا جائے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس میں دلچسپ بات کیا ہے ؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیو نیوز نے پی پی پی کے خلاف کوئی بھی بے بنیاد پرو پیگنڈا نہیں کیا بلکہ خود انہی کے مرحومہ لیڈر کے سابقہ بیانات،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب کے عدلیہ اور ججز بحالی کے حوالے سے وہ بیانات جب وہ حکومت میں نہیں تھے۔اور نو منتخب چئیرمین سینیٹ فاروق نائیک صاحب کے ججز بحالی اور عدلیہ بحالی تحریک کے حوالے سے سابقہ بیانات نشر کرنا شروع کیے تھے۔اس میں نہ تو جیو نے کوئی اپنی طرف سے اضافہ کیا گیا تھا۔نہ کسی بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا بلکہ ان کے اوریجنل بیانات اور باقاعدہ ویڈیوز دکھائی گئیں تھیں۔اب موجود زرداری ٹولہ بجائے اس کے کہ اس سے کوئی سبق حاصل کرتا،اپنی وعدہ خلافیوں پر شرمندہ ہوتا۔اور اس پر معذرت طلب کرتا اس کے بجائے الٹا جیو نیوز ہی کے خلاف کاروائی کر ڈالی۔اب سوچنےکی بات یہ ہے کہ کیا بے بنیاد پروپیگنڈہ جیو نیوز نے کیا ہے یا۔۔۔۔۔؟
بہرحال ہم اس پر یہی کہیں گے کہ ع آئینہ ان کو دکھا یا تو برا مان گئے
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 534 Articles with 1451228 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More