میں نے جب سے آرٹیکل لکھنا شروع کیے تو ایک کوشش کی تھی کہ غیر جانب داری
سے سیاسی صورتحال کا تجزیہ کیا جائے اور اپنے قلم سے کسی کے ساتھ نا انصافی
نہ برتی جائے بلکہ حالات و واقعات جس رخ پر جارہے ہیں۔اس میں کا پارٹی کا
کیا کردار ہے وہ بے لاگ طریقے سے بیان کردیا جائے۔اس میں، میں کتنا کامیاب
ہوں یہ تو میرے قارئین ہی بتائیں گے۔البتہ میرے ایک بھائی کہ جن کے اپنے
کالم یکطرفہ اور اپنی سیاسی وابستگی کی بناء پر تعصب پر مبنی ہوتے ہیں ان
کو میرے آرٹیکلز میں تعصب نظر آگیا ہے۔بہر حال میں اب بھی ان کو کچھ نہیں
کہتا ہوں میں صرف ان سے چند سوالات پوچھنا چاہوں گا۔اورجیسا کہ انکا دعویٰ
ہے کہ وہ تعصب نہیں کرتے ہیں تو پھر میری باتوں کا جواب پوری ایمانداری سے
دیدیں
ان کا تعلق ان کے آرٹیکلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔وہ
بھائی وکلاء تحریک کی مخالفت میں بہت پیش پیش ہیں۔س وقت پی پی پی کی حکومت
ہے۔اور نواز شریف اور وکلاء تحریک اس حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔میرے
اس بھائی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ احتجاج
کرنا غیر جمہوری ہے،لانگ مارچ دھرنا ورنہ بیکار ہیں۔حکومت بالکل ٹھیک کر
رہی ہے۔اور سسٹم کو خطرے میں نواز شریف اور افتخار محمد چوہدری نے ڈالا
ہے۔یعنی پی پی پی کی گورنمنٹ بالکل ٹھیک کرہی ہے۔ہم ان کی یہ بات مان لیتے
ہیں حکومت باکل ٹھیک کر رہی ہے۔لیکن وہ ہمارے کچھ سوالوں کے جواب دیدیں
چورانوے سے چھیانوے کے دوران بھی پی پی پی کی حکومت تھی۔اس وقت متحدہ قومی
موومنٹ حکومت کے خلاف آئے دن ہڑتالیں کر رہی تھی۔اور ایک ہفتے میں تین تین
ہڑتالیں بھی ہورہی تھیں۔مہاجر نوجوانوں کو ماوارائے عدالت قتل کیا جارہا
تھا۔اب آپ کے نظریہ کی روشنی میں تو ثابت ہوتا ہے کہ جس طرح آج حکومت صحیح
ہے کل بھی اسی طرح صحیح تھی۔آج اگر پی پی پی حکومت کے اقدامات درست ہیں تو
اسوقت بھی درست تھے۔کیا آپ اس بات کی تصدیق کریں گے؟اس دور میں متحدہ کے
کارکنوں کے خلاف لا تعداد مقدمات قائم کیے گئے۔جس طرح آج قائم کیے جارہے
ہیں۔آپ کے نظریہ کے مطابق جس طرح آج کے مقدمات بالکل قانونی ہیں۔کیا کل
متحدہ کے خلاف بھی مقدمات باکل قانونی اور درست تھے؟جس طرح آج حکومت کے
خلاف تحریک اور احتجاج غلط ہے کیا کل متحدہ قومی موومنٹ کا احتجاج اور
تحریک غلط تھی؟
اور کیا آپ کے اندر اتنی اخلاقی جرات ہے کہ متحدہ کو وہ شہداء جنہوں نے
اپنی جانیں قربان کردیں آپ کہہ دیں کہ نہیں حکومت وقت کے خلاف احتجاج
کرنا۔اور سسٹم کو خطرے میں ڈالنے والا باغی ہوتا ہے اس لئے وہ لوگ شہید
نہیں ہیں؟ کیا آپ اپنے آج کے نظریے کہ مطابق ان سب باتوں کا جواب دیں
گے؟سوال تو اور بھی ہیں لیکن وہ اپ کے ان سوالوں کے جواب کے بعد میں پوچھوں
گا۔
میں آپ سے یہ سوالات کبھی نہیں کرتا لیکن آپ نے مجبور کردیا ہے میرا تعلق
بھی کراچی ہے میں بھی ان ساری کیفیتوں سے گزرا ہوں، میں نے بھی محاصروں اور
چھاپوں کو براہ راست برداشت کیا ہے مجھے بھی اپنے پیارں کے جرم بے گناہی کے
لیے تھانوں کے چکر لگانے پڑے ہیں اس لیے میں اس بات کا حامی ہوں کہ جب تک
انصاف آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک ظلم ہوتا رہے گا۔ میری باتیں آپ کو بری تو
لگیں گی لیکن جب آپ کی سمجھ میں آجائیں گی تو پھر آپ کو بری نہیں لگیں گی |