مسجدِ اقصیٰ میں ایک نماز

فلسطین مقدس سرزمین آج خون سے بھری ہوئی ہے اور خون بھی مسلمانوں کا کتنا سستا ہوتا جارہا یہ خون دنیا کے کس خطے میں یہ خون پانی کی طرح نہیں بہایا جارہا ۔۔ آج کے دور میں تو پانی بھی دیکھ کے استعمال کیا جاتا ہے ختم ہوگیا جلدی تو کیا ہوگا پانی قیمتی ہے لیکن انسان کا خون !!! نہیں نہیں مسلمان کا خون صرف سستا ہے جبھی تو آج دنیا کے ہر خطے میں پانی کی طرح بہے رہا ہے اور انسانی حقوق کی دعواے دار این ۔جی۔ اوز کو کچھ دیکھائی نہیں دیتا کیونکہ وہ چاہتی نہیں یہ دیکھنا۔

جب شاہ فیصل نے اکتوبر ۱۹۷۳ میں مغربی دنیا کو تیل کی فراہمی منقطع کر دی اور اعلان کیا کہ "ہم نے اور ہمارے اصلاف نے دودھ اور کھجوروں پر گزارہ کیا اور ہم دوبارہ ایسا کرنا جانتے ہیں۔

"اس دن امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر شاہ سے ملنے آئے اور شاہ کو اپنے فیصلے سے ہٹنے کیلیے قائل کرنے کی کوشش کی۔ ہنری نے اپنی سوانح حیات میں کہا کہ جب وہ شاہ سے جدہ میں ملا تو شاہ غمگین تھے، لہذا اس نے ماحول کو ہلکا کرنے کے لیے ازراہ مذاق شاہ سے کہا، " میرے طیارے میں ایندھن ختم ہو گیا ہے، لہذا کیا آپ اس کیلیے تیل مہیا نہیں کریں گے؟ ہم عالمی نرخوں کے مطابق اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں؟"

ہنری نے اپنی سوانح میں آگے لکھا کہ شاہ میرے اس مزاح پر مسکرائے نہیں اور ان کا چہرہ ویسے ہی بے تاثر رہا اور انہوں نے کہا: " میں بوڑھا آدمی ہوں جو مرنے سے پہلے مسجدِ اقصیٰ میں ایک نماز ادا کرنا چاہتا ہے، تو کیا آپ میری خواہش پوری کرنے میں میرے مدد فرمائیں گے؟

کیا ہمارے پاس ایسا کوئی حکمران نہیں جس کو اس مقدس سرزمیں پہ نماز پڑھنے کی خواہش ہو ۵۱ اسلامی ممالک میں کوئی نہیں ایسا میری حکومتی نمائندوں سے درخواست ہے کہ عوام کے پیسوں سے حج اور عمرے تو ادا ہوجاتے ہیں امریکہ یورپ کے چکر بھی لگ جاتے ہیں تو انہیں پیسوں سے مسجداقصیٰ اور بیت المقدس میں نماز بھی ادا کر آئیے نا تاکہ کچھ تو معلوم ہو آپ کو بھی کہ خطرے اور گولیوں کی پوجھاڑ میں کس طرح سے رہا جاتا ہے پھر شاید کچھ حمیت غیرت جاگ جائے لفظ شاید استعمال کیا ہے میں نے یہ لفظ اس بات کا امر ہے کے میرے اندر کتنی مایوسی پھیلتی جا رہی ہے کیونکہ شرمندہ ہونا ہمارے اسلامی ممالک کی حکومت نے سیکھا نہیں ہے -
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 23965 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More