پاکستان کی موجودہ سیاست نے کئی رنگ پکڑے ہمیشہ آنے والی حکومت سابقہ حکومت
پر الزام لگاتی ہے کہ سب کچھ کیا دھرہ سابقہ حکومت کا تھا۔ہم لوگوں میں کب
سیاسی شعور آئے گا کب تک ہم لوگ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہیں
گے۔کیوں نہیں ہم یہ سوچتے ہیں کہ جو غلطیاں کسی نے کی ہیں اُن کو ہم کیوں
دھرائیں۔ ہم اُن سے بہتر کام کریں تا کہ ہم کو کوئی بُرا نہ کہہ سکے۔ہم
کیوں کوئی جامع پالیسی بنا لیتے تاکہ آئندہ آنے والی حکومت بھی اُس پر چل
سکے تاکہ اُس کو کام کرنے میں آسانی ہو۔
آج ہم وہاں پہ نہیں کھڑے جہاں پہ ہم کو ہونا چاہیے۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم
کوئی مثبت قدم اُٹھائیں اور اپنے پیارے وطن کو وہ مقام دیں جس کے لیے ہم نے
اس کو حاصل کیا تھا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو شعور و آگہی دی جائے تاکہ وہ
آگے آ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس کے لیے میڈیا بہت اہم
رول ادا کر رہا ہے مگر اس کو ایک قدم اور آگے آنا ہو گااور زیادہ سے زیادہ
لوگوں میں سیاسی شعور و آگہی دی جاسکے۔ |