خدا جھوٹ نہ بولنے دے خدا جھوٹ
نہ بولنے دے تحریک انصاف اس وقت پورے ملک میں سب سے زیادہ رجسٹر ممبر رکھنے
والی جماعت بن چکی ہے ۔کامیاب جلسوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لیتا
دیگر سیاسی جماعتیں سونامی کے خوف سے بوکھلاٹ کا شکار ہیں اور من گھڑت
پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہیں ۔میرپور میں ہونے والا جلسہ یقینا آزاد کشمیر
کی تاریخ میں ہونے والے بڑئے جلسوں میں ایک تھا ۔اور کشمیری عوام کا جوش و
جذبہ ۔۔۔بیان نہیں کیا جاسکتا جہاں تک نظر پڑی لوگ ہی نظر آئے۔میں عینی
شائد ہوں عینی شائد وہ کشمیر کی تاریخ کا بڑا جلسہ تھا پنڈال سے باہر
میرپور کی سڑکیں لوگوں سے بھری ہوئی تھی عمران خان کا خطاب سننے کے لئے لوگ
بے تاب تھے ۔۔۔لاکھ جھوٹ لکھا اور کہا جائے کچھ نہیں بگڑنے وہ دن کشمیر کی
تاریخ میں صدیاں یاد رکھا جائے گا اور جلسے کا عنوان بھی کیا تھا "کشمیر
کشمیریوں کا ہے " سٹیج سے بجنے والے انقلابی ترانوں کی سر پر ناچتے انقلابی
نوجوان قابل دید تھا وہ منظر کشمیر ترانے سارے جلسے کے دوران بجایا جاتا
رہا خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو ا س بات کی علامت ہے کہ اب
کشمیری عوام کے اندر تبدیلی کا شعور بیدار ہو چکاہے ۔سٹیج پر تحریک انصاف
آزاد کشمیر کی قیادت کی بھرپور نماہیندی تھی چیف آرگنائزر راجہ مصدق خان ،
خواتین ونگ سے محترمہ آسیہ رفیق ،ڈاکٹر لطف الرحمان ،زاہد عباسی صاحب سمیت
دیگر افراد کا خطاب سنتے ہوئے دل میں خوشی کی جو لہر دوڑی شاہد ہی کوئی اس
کااندازہ کر سکے کہ ایک ایسی پارٹی کشمیر میں آچکی جو کشمیریوں کے موقف کی
تاہید کر رہی ہے جو کہ رہی ہے کشمیر کہ مالک کشمیری ہیں پاکستانی اور
ہندوستانی نہیں جو کشمیر کے تشخص کی بات کرتی ہے جو کہتی ہے کہ کشمیریوں کی
رائے کو اہمیت دو ان سے پوچھو یہ کیا چاہتے ہیں اور کشمیریوں کی قسمت کا
فیصلہ کرنے سے پہلے ان کا موقف جان لو اور وہ فیصلہ کرﺅ جو ان کے مفاد میں
ہو ۔الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کا مقصد صرف اور صرف عمران خان کی بڑھتی
ہوئی مقبولیت کو روکنا تھا اس کے سوا کچھ بھی نہیں ۔اب عمران خان کی
مقبولیت کو روکنا آپ کے بس کی بات نہیں جلد انشاءاللہ بہت جلد فتح کا سورج
طلوع ہونے میں اب زیادہ دیر باقی جب آپ سب کو احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے
گا دال کا دال اور پانی کا پانی ہو جائے گا عمران خان نے اس ملک کے
نوجوانوں کو کرپٹ حکمرانوں کے اعصاب پر مسلط کر دیا ہے ۔میں جانتا ہوںمجھے
سیاسی مخالف کہا جائے گا لیکن سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کہ رہا ہوں
کہ اب اس ملک کے نوان جاگ چکے ہیں اور اب عوام کسی بھی نورا کشتی کی بھول
بھلیوں میں آنے والے نہیں اور اب ان کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے سے
کوئی نہ روک پائے گا ہر گز کوئی نہیں کسی بڑئے سے بڑا سیاسی اتحاد بھی
نہیں۔عمران خان نے نہ اس سے پہلے کبھی اس ملک کی عوام کو مایوس کیا نہ
آئندہ ایسے کرئے گا ۔شوکت خانم ایسا ادارہ شائد ہی پاکستان میں موجود ہو
غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے اس میں مفت علاج نمبل یونیورسٹی خان کا وہ عظیم
کارنامہ کہ جس سے اس نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کو ایک پڑھا لکھی اور
باشعور قیادت دینا چاہتا ہے اور کوئی کچھ بھی کہے لیکن میں یقین سے کہہ
سکتا ہوں کہ یونیورسٹی علی گڑھ یونیورسٹی ثابت ہو گی جس سے تعلیم یافتہ
نوجوانو ں نے تب ملک بنایا تھا اور نمبل سے تعلیم یافتہ طلبہ اب پاکستان
بچایں گے (انشاءاللہ)پنجاب میں یوتھ فیسٹیول ،لیپ ٹاپ ،نیلی پیلی ٹیکسی
سکیم یوں ہی تو نہیں شروع کر دیں گئی اور ویسے بھی اگر کسی صاحب کا خیال ہے
کہ وہ یہ سب تقسیم کر کے اس ملک کے نوجوانوں کی ہمدردیاں حاصل کر لے گا تو
یہ اس کی بھول ہے اس نہیں ہو گا ہر گز نہیں الیکشن سر پر ہیںانتخابات میں
کامیابیوں کے بڑئے بڑئے دعوئے کیءجارہے ہیں لیکن اس ملک کی یوتھ اور وہ
خاموش اکثریت جس نے آج تک ووٹ پول کیا ہی نہیں وہ اس مرتبہ پولنگ الیکشن
سٹیشن تک جانے کا ارادہ کر چکے ہیں عمران خان کے لئے نہیں اس ملک کی یوتھ
کے لئے ،پاکستان بچانے کے لئے ۔ٹکٹ تو 25فیصد نوجوانوں کو دینے کا اعلان کر
چکا ہے اور اب کی بار عمران خان کسی بھی نوجوان کو ٹکٹ دے جیت یقینی ہے اس
کی ۔خیر اس مرتبہ جیت اس ملک کے نوجوانوں کی ہو گی ،اس ملک کے غریبوں کی
ہوگی ۔وہ انصاف کی تحریک میں لڑنے والے انصاف ٹائیگرز کی ہو گی ان شا اللہ |