عالمی تحریک سنّی دعوت اسلامی کے اغراض ومقاصد

۱۔ عقائد اہل سنت وجماعت کو دل ودماغ میں اتار کر اعمال وکردار کی اصلاح کرنا۔

۲۔ اُمت مسلمہ کو قرآن مقدس اور رسول اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے قریب کرکے کامل اطاعت وفرماں برداری کا جذبہ بیدار کرنا۔

۳۔ سماج اورمعاشرے میں پھیلی بے شمار مخرب ِاخلاق برائیوں کا کامل سد باب اور نوجوان نسل اور نونہالان اسلام کو اسلامی تعلیمات کی طرف راغب کرنا۔

۴۔ علوم شرعیہ اور علوم دنیویہ دونوں علوم کی جانب رغبت دلا کر قوم مسلم کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانا تاکہ سوسائٹی اور مسلم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ہو۔

۵۔ احقاق حق اور ابطال باطل باحسن طریق انجام دیتے ہوئے استقامت علیٰ الحق اور تصلب فی الدین کا جذبہ پیدا کرنا۔

۶۔ دینی مدارس، مساجد اور اسلامی طرز پر اسکول، کالج اور ہاسپیٹل کا قیام۔

۷۔ اسلام وسنیت کی ترویج واشاعت کے لیے لائبریریوں کا قیام اور مختلف جگہوں پر درس قرآن وحدیث کا انتظام۔

۸۔ مسلک امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس سرہ کی ترویج واشاعت کے لیے ہر ممکن اقدام۔

۹۔ محققین اہل سنت اور ارباب قلم کے بیش قیمت تحریر کردہ رسائل ولٹریچر کی اشاعت وطباعت کا انتظام اور ان کی ترسیل وتبلیغ۔

۱۰۔ اسلامی ماہرین کی ٹیم تیار کرنا جو کل وقتی یا جز وقتی طور پر دین وسنیت کے متعلق تصنیف وتالیف، بحث ومناظرہ، تقریرا ورخطابت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔

۱۱۔ قدیم ترین مخطوطات دینیہ حاصل کرکے جدید انداز میں ان کی ترتیب وتحقیق کے بعد اشاعت وطباعت۔

۱۲۔ مختلف زبانوں میں اکابراہل سنت کی کتابوں کا ترجمہ اور تسہیل اور پھر طباعت واشاعت۔

۱۳۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ فروغ اسلام کی خدمت انجام دینے والے ماہر افراد کو تیار کرنا اور ان کا بھرپور تعاون کرنا۔

۱۴۔ اکابر اہل سنت اور جماعت اہل سنت کی مقتدرشخصیات کا اعزاز واکرام اور ان کے لیے مناسب علاج ومعالجہ کا انتظام۔

۱۵۔ نوجوان نسل کو تحریر وقلم کا ذوق دینے اور تصنیفی میدان میں انہیں کار آمد بنا کر ملک وبیرون کے مختلف خطوں میں بھیج کر مقتضیات زمانہ کے لحاظ سے کتب ورسائل کی تصنیف وتالیف کرنا اور انہیں عام کرنا۔

۱۶۔ رسائل وجرائد اور اخبار کا اِجرا اور ملک وبیرون ان کی ترسیل۔

۱۷۔ قوم مسلم کے غریب ونادار بچوں کی تعلیم کا ذمہ لینا، اور ان کے لیے مناسب سہولیات فراہم کرنا۔

۱۸۔ تصنیف وتالیف کا کام کرنے والے ارباب قلم کو مالی تعاون فراہم کرنا تاکہ وہ پوری توجہ اور ذمے داری کے ساتھ پیش رفت جاری رکھ سکیں۔

۱۹۔ علماے اہل سنت اور مدارس اہل سنت سے عوام کو مربوط رکھنا اور علم وعلما کی فضیلت سے انہیں آگاہ کرنا۔

۲۰۔ سب سے اہم اور بنیادی مقصد خلوص وجذبۂ دروں کے ساتھ دین ومذہب کا فروغ واستحکام۔

۲۱۔ دین کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے داعیان وعلماے دین کی حوصلہ افزائی اوران کے کاموں کو سراہنا ۔
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 741721 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More