بنگلور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان
نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی
برتری حاصل کر لی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں
پاکستان کو فتح کے لیے ایک سو چونتیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے محمد حفیظ
اور شعیب ملک کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
شعیب ملک نے ستاون رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو
فتح دلوائی۔
|
|
بھارتی اوپنرز گوتم گمبھیر اور اجانکا ریہانے نے اپنی ٹیم کو ستتر رنز کا
آغاز فراہم کیا اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت ایک بڑا سکور کرے
گا لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بھارتی بلے باز قابلِ ذکر
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
گمبھیر تینتالیس رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ریہانے نے
بیالیس رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین، سعید اجمل نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور
محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ
کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو رن آؤٹ بھی کیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھارتی سرزمین پر کسی ٹی
ٹوئنٹی میچ میں مدِمقابل ہیں۔
یہ دو ہزار سات کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کے
لیے بھارت پہنچی ہے۔ نومبر سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان
کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پچیس دسمبر سے چھ جنوری تک جاری رہنے والی اس سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور
تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے اب تک بھارت میں چار ایک روزہ
سیریز میں حصہ لیا ہے اور ان میں سے دو میں وہ فتح یاب رہا ہے۔
بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک نئے بولر بھوونیشور کمار کو شامل کیا
ہے جبکہ تجربہ کار اور ان فارم سپنر ایشون آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
میچ کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حفیظ (کپتان)، احمد شہزاد، شاہد آفریدی،
کامران اکمل، عمر اکمل، شعیب ملک، ناصر جمشید، سعید اجمل، عمر گل، محمد
عرفان اور سہیل تنویر پر مشتمل ہے۔
بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی(کپتان)، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، اجانکا
ریہانے، سریش رائنا، روہت شرما، یوراج سنگھ، رویندر جدیجا، بھوونیشور کمار،
ایشانت شرما اور اشوک ڈِنڈا کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے احمد
شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگز شروع کی تو اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے
والے بھوونیشور کمار نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ناصر جمشید کو بولڈ کر
دیا۔
بھوونیشور کمار نے ہی اپنے دوسرے اوور میں احمد شہزاد کو وکٹوں کے پیچھے
کیچ کروا کر بھارت کو دوسری کامیابی دلوائی۔ اسی اوور میں انہوں نے عمر
اکمل کو بھی کلین بولڈ کر دیا۔
انہوں نے اپنے مقررہ چار اوورز میں صرف نو رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس موقع پر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے
ایک سو چھ رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ اکسٹھ رنز بنا کر ایشانت شرما
کی گیند پر کیچ ہوئے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز کامران اکمل تھے جنہیں اشوک ڈنڈا
نے کیچ کروایا۔
بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے تین جبکہ ایشانت شرما اور اشوک ڈنڈا نے
ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور
بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز
بنائے۔
|
|
بھارتی اوپنرز گوتم گمبھیر اور اجانکا ریہانے نے اپنی ٹیم کو ستتر رنز کا
آغاز فراہم کیا اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت ایک بڑا سکور کرے
گا لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے بھارتی بلے باز قابلِ ذکر
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
گمبھیر تینتالیس رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ریہانے نے
بیالیس رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین، سعید اجمل نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور
محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ
کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو رن آؤٹ بھی کیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھارتی سرزمین پر کسی ٹی
ٹوئنٹی میچ میں مدِمقابل ہیں۔
یہ دو ہزار سات کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کے
لیے بھارت پہنچی ہے۔ نومبر سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان
کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پچیس دسمبر سے چھ جنوری تک جاری رہنے والی اس سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور
تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے اب تک بھارت میں چار ایک روزہ
سیریز میں حصہ لیا ہے اور ان میں سے دو میں وہ فتح یاب رہا ہے۔
بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک نئے بولر بھوونیشور کمار کو شامل کیا
ہے جبکہ تجربہ کار اور ان فارم سپنر ایشون آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
میچ کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حفیظ (کپتان)، احمد شہزاد، شاہد آفریدی،
کامران اکمل، عمر اکمل، شعیب ملک، ناصر جمشید، سعید اجمل، عمر گل، محمد
عرفان اور سہیل تنویر پر مشتمل ہے۔
بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی(کپتان)، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، اجانکا
ریہانے، سریش رائنا، روہت شرما، یوراج سنگھ، رویندر جدیجا، بھوونیشور کمار،
ایشانت شرما اور اشوک ڈِنڈا کو شامل کیا گیا ہے۔ |