کچھ آوارہ سے خیالات

کسی بھی بحث کی تین سائیڈز ہوتیں ہیں ایک آپ کی سائیڈ ایک میری سائیڈ اور ایک رائٹ سائیڈ۔

میں روزانہ آفس دیر سے پہنچتا ہوں مگر اس کا ازالہ کرنے کے لیے میں آفس سے وقت سے پہلے نکل جاتا ہوں یعنی اگر میں آفس جلدی نہیں پہنچ سکتا تو کیا ہوا میں گھر تو واپس جلدی جا سکتا ہوں نا۔

آفس میں کچھ نا کرنا بھی بڑا مشکل کام ہوتا ہے آپ کو پتہ ہی نہیں چل پاتا کہ کب آپ نے کام ختم کیا۔

سگریٹ چھوڑنا دنیا کا آسان ترین کام ہے میں یہ بات جانتا ہوں کیونکہ میں خود ہزاروں دفعہ سگریٹ نوشی سے کنارہ کش ہو چکا ہوں۔

میرا دوست کہتا ہے کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تو وہ اتنا سرپرائزڈ تھا کہ دو سال تک کچھ نا بولا۔

کہتے ہیں اپنے موجودہ عہدے کے لیے اتنے اہل ثابت نہ ہو جاؤ کہ ترقی کر کے دوسرا عہدہ حاصل ہی نا کر سکو۔

کسی بے وقوف سے بحث میں مت الجھو کہیں ایسا نا ہو کہ لوگ تم دونوں میں فرق نا محسوس کر پائیں یہ بات مجھے کافی دیر سے سمجھ میں آئی مگر شکر ہے سمجھ آگئی بے وقوف سے پہلے
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 540317 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.