سوال:آپ کسی کچے انڈے کو کنکریٹ کے فرش پر
اسے توڑے بغیر کیسے گرا سکتے ہیں؟
جواب:کنکریٹ کا فرش بے حد مظبوط ہوتا ہے۔اسکا ٹوٹنا مشکل ہے۔
سوال:اگر آٹھ ٨ آدمی دس گھنٹے میں ایک دیوار بناتے ہیں تو چار آدمی اسے
بنانے میں کتنے دن لگائیں گے؟
جواب:کوئی وقت نہیں لگائیں گے ،وہ پہلے سے ہی بنی ہوئی ہےِ
سوال:اگر آپ کے دائیں ہاتھ میں تین سیب اور چار نارنگیاں اور بائیں ہاتھ
میں چار سیب اور تین نارنگیاں بوں تو آپ کے پاس کیا ہوگا؟
جواب:بے حد بڑے ہاتھ۔
سوال:کوئی شخص آٹھ٨ دن تک بغیر سوئے کیسے رہ سکتا ہے؟
جواب:وہ رات میں سو سکتا ہے۔
سوال:اگر کسی نیلے سمندر میں سرخ پتھر پھینکا جائے تو کیا ہوگا؟
جواب:پتھر یا تو گیلا ہوگا یا ڈوب جائے گا۔
سوال:کس چیز کی شکل نصف سیب جیسی ہوتی ہے؟
جواب:سیب کے دوسرے حصے کی۔
سوال:آپ ظہرانے میں کیا چیز نہیں کھا سکتے؟
جواب:عشائیہ(رات کے کھانے کو کہتے ہیں) |