عکس بےنظیر

آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کی ڈپٹی سپیکر کشمیرکی بیٹی ، مہاجرین جموں وکشمیر کی خواتین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان پی وائی او ،شعبہ خواتین کے ماتھے کاجھومر محترمہ شاہین کوثر ڈار نے آزادکشمیر میں قائم ہونے والی عوامی حکومت کے مختصر ترین دورانیہ میں جس محنت ایمانداری ، جانفشانی سے دن رات عوامی ، ریاستی مسائل کوحل کرنے کی سعی کی ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں، تاریخ ایسے ہی بہادر ، باغیرت سپوتوں کویاد رکھتی ہے، جن میں کچھ کرنے کاحوصلہ اور تاریخ بنانے کاشوق ہوتاہے، نظریاتی کارکنان کی عزت نفس کی تحفظ کی بات ہو یامہاجرین جموں وکشمیر کے جملہ مسائل ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاﺅل بھٹو زرداری کی سالگرہ ہویاآصفہ ، بختاور کاکوئی کارنامہ ، صدر پاکستان کوچیئرمین آصف علی زرداری کی کشمیر بارے کوئی پالیسی ہویاپارٹی ورکرز کیلئے کوئی منصوبہ ،محترمہ فریال تالپور کی دوراندیشی اور سلیکشن کی عمدہ مثالیں جہاں پورے پاکستان میں دیکھی جاسکتی ہیں، وہیں آزادکشمیر میں محترمہ ڈپٹی سپیکر کی صورت میں ایک ایسا گوہر نایاب دیاہے کہ ان کی اعلیٰ ظرفی پردل عش عش کراٹھتاہے، صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کے علاوہ مرکزی قائدین پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار قمرالزمان ، چوہدری یاسین ، مطلوب انقلابی ، سمیت پوری کابینہ کابھرپور اعتماد رکھنے والی محترمہ ڈپٹی سپیکر دن رات شہید جمہوریت ، دختر مشرق ،پاکستان کی پہلی کم عمر ترین وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کی تکمیل کیلئے اپنے آپ کو وقف کرکے علم بھٹو کوسربلند کررکھاہے، ایسے ہی جری جذبوں والے انسانوں کیلئے حضر ت علامہ اقبال ؒنے فرمایاتھا۔
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنھبد پر
توشاہین ہے بسیراکرپہاڑوں کی چٹانوں پر

حضرت اقبال ؒنے یہ شعر شاہین ، باز، یاعقاب کے بارے میں اس لیے لکھاہے کہ یہ ہمیشہ اونچی فضاﺅں میں اونچی اڑان اڑتا ہے، لیکن اس کا تعلق زمین سے ہمیشہ رہتاہے، اور پہاڑوںپربھی ہمیشہ اونچی اور مشکل جگہوں پررہتاہے، کچھ اس طرح کی مثال ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار کی ہے جنہوں نے کارزار سیاست میں قدم رکھا توایک طویل جدوجہد کرتے ہوئے آج وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جنکوحاصل کرنے کیلئے کئی نسلیں گزر جاتی ہیں، انتہائی درد دل رکھنے والی خوددار ، قناعت پسند غریب پروراور بھٹو ازم سے اندھاعشق رکھنے والی ،نے بڑے بڑے طوفانون کوچیلنج دیکر آگے بڑھنا ان کی شخصیت کاخاصہ ہے، بحیثیت انسان اوایک کامیاب سیاست دان وہ تمام خوبیاں آپ میں بدرجہ الم موجود ہیں، جنکی کوئی خواہش ہی کرسکتاہے، ہروقت دوسری کی بھلائی ، باالخصوص پارٹی ورکرز کیلئے کچھ کرگزرنے کی سوچ لیکر عملی اقدامات کرنا صرف آپ ہی کاکام ہے، یوں توسیاسی میدان میں کئی لوگ کئی نامور شخصیات آئیں اور چلی گئیں، وقت زمانے اور تاریخ نے بہتیروں کوبھلا دیا، مگر چند ایسی شخصیات بھی ہوتی ہیں جوکچھ انوکھا کرنے کاجذبہ لیکر آتی ہیں، اور اپنی انفرادیت اور اجتماعیت کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے امر ہوجاتی ہیں جواپنا نام رہتی دنیا تک سنہرے حروف میں درج کرواتے ہیں، کام کرنے کاحوصلہ اورنیت صاف ہوتو مشکل سے مشکل منزل کاحصول بھی آسان ہوجاتا ہے، بحیثیت ڈپٹی سپیکر جس خوبصورت مدبرانہ انداز میں آپ قانون سازاسمبلی میں اپنی زمہ داریاں اداکررہی ہیں، اس سے اپنوں کے علاوہ سیاسی مخالفین بھی آپ کوخراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں، قانون سازاسمبلی میں چھوٹے سے چھوٹا ملازم آپ کے گیت گاتے ہوئے آپکوڈھیروں دعائیں دیتاہواکہتاہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ایک لوگ آئے مگر جب سے محترمہ شاہین کوثر ڈار آئی ہیں ہمیں اپنے فرائض منصبی اداکرنے میں ایک عجیب ساسرور محسوس ہونے لگاہے، آپکا دفتر ہرخاص وعام کیلئے ہمہ وقت کھلا رہتاہے، خصوصاًخواتین اورپاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین ورکرز اپنے گوناں گوں مسائل کے حل کیلئے آپ پربھرپورانحصار کرتی ہیں، بحیثیت قائمقام سپیکر بھی آپ نے اپنی زمہ داریاں انتہائی مدبرانہ انداز میں انجام دیں، یہی وجہ ہے کہ سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان نے ہمیشہ آپکو عزت وتکریم سے نوازنے کے علاوہ بھرپور اعتماد دیا، آپکے دفتر میں آنے والوں کوایک تحفظ اور انسانیت کااحساس اور ایک مرتبہ آپ سے مل کر جاتا ہے وہ آپ کاگردیدہ ہوجاتا ہے ، دارالحکومت میں شہید جمہوریت کے حوالے سے آپ نے تاریخی تصاویر کی نمائش کاانعقاد کرکے نئی اور نوجوان نسل کو قائد عوام کی ساری جدوجہد سے روشناس کروانے کے علاوہ ملک وقوم اور پاکستان کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں کی ایک طویل داستان سے روشناس کروایا ،الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیاکے نمائندگان ہوں یاتاجروں کے وفود ہرایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا آپکی شخصیت کااہم خاصہ ہے یہی وجہ ہے کہ آپکی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے، مگر چند مفادات پرست اور وارداتی قسم کے ازہان آپکے بارے میں ہرزہ سراہاں بھی کرتے نظر آئے مگر جب سے محترمہ شاہین کوثر ڈار آئی ہیں، ہمیں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں ایک عجیب ساسرور محسوس ہونے لگاہے، آپکا دفتر ہرخاص وعام کیلئے ہمہ وقت کھلارہتاہے، خصوصاً خواتین اور پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین ورکرز اپنے گوناں گوں مسائل کے حل کے لیے آپ پربھرپور انحصار کرتی ہیں، بحیثیت قائمقام سپیکر بھی آپ نے اپنی زمہ داریاں انتہائی مدبرانہ انداز میں انجام دیں، یہی وجہ ہے کہ سپیکر اسمبلی غلام صادق خان نے ہمیشہ آپکو عزت وتکریم سے نوازنے کے علاوہ بھرپور اعتماد دیا، آپ کے دفتر میں آنے جانے والوں کوایک تحفظ اور انسانیت کااحساس ہوتاہے، اور جوایک مرتبہ آپ سے مل جاتاہے کہ وہ آپ کاگریدہ ہوجاتاہے، دارالحکومت میں شہید جمہوریت کے حوال سے آپ نے تاریخی تصاویرکی نمائش کاانعقاد کرکے نئی او رنوجوان نسل کو قائد عوام کی ساری جدوجہد سے روشناس کروانے کے علاوہ ملک وقوم اور پاکستان کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں کی ایک طویل داستان سے روشناس کروایا الیکٹرنک میڈیا کے نمائندگان ہویاتاجروں کے وفود ہرایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا آپکی شخصیت کااہم خاصہ مگر چند مفادات پرست اور وارداتی قسم کے ازہان آپ کے بارے میں ہرزہ سرایاں بھی کرتے نظر آئے ہیں،مگر جیسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،ہزاروں بے کس اور مجبور لوگوں کی دن رات دعاﺅں کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان باالخصوص شعبہ خواتین آپکی اقبال بلندی کیلئے دن رات دعا گو رہتے ہیں، آپ کے والد محترم کی وفات پر پورے آزادکشمیر بھر باالخصوص دارالحکومت اور گردونواح میں عوام نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیا، اور کئی ماہ تک آپ کے پاس تعزیت کرنے والوں کاتانتا بند ھا رہا ، آپ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے دل یہ کہتا ہے کہ آنے والا وقت آپکو مزید بلندیوں تک لیکر جائے گا، شہید جمہوریت کے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آپکی کوششیں نظریاتی کارکنان کیلئے مشعل راہ ہیں پانچویں برسی کے آنے پرہم قیادت سے عہد کرتے ہیں کہ ان کی جلائی گئی شمعیں جہاں جہان روشن ہیں ان کی حفاظت کیلئے ہم اپنے خون کاآخری قطرہ تک نچھاور کرتے رہیں گے ، ہماری تمام تردعائیں قوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گی اللہ آپ کو مزید محنت اور استقامت سے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطاکرے ۔
L B Farooqui
About the Author: L B Farooqui Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.