وقت بھی آخر کس قدر تیز
رفتار ہے.....!!؟دن ہفتوں میں .....ہفتے مہینوں میں .....مہینے برس میں
.....تبدیل ہوتے ہوئے کیا دیر لگتی ہے.....!؟
انسان کی زندگی بھی تو سفر کی مانند ہے.....جو ہر لمحہ اسے اسکے منزل کی
جانب لئے چلی جا رہی ہے۔
ابھی کل کی بات ہے.....2012 کا آغاز بڑے ہی آن بان سے سے ہوا تھا..... لیکن
وہ بھی دیکھتے ہی نظروں سے اوجھل ہو گیا.....اور شمسی کلینڈر کے نئے سال
2013 کا استقبال کیا جارہا ہے۔
چاروں جانب جشن کا ماحول ہے.....آسمان پر آتش بازیوں کے رنگین نظارے دکھ
رہے ہیں ..... نئے سال کے استقبال میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے.....گریٹنگ
کارڈس کے تبادلے ہو رہے ہیں .....موسیقی کی بے ہنگم آواز سے کان دھرنا مشکل
معلوم ہو رہا ہے.....ایک دوسرے کو مبارکبادیاں پیش کی جا رہی ہیں ....اس
جشن میں صرف ”وہ“ نہیں بلکہ”ہم“ بھی شریک ہیں .....یہ سوچے بغیرکہ آخر یہ
جشن و طرب کیوں .....!؟یہ اہتمام کس لئے.....؟؟
کیا ہم نے سال گزارکر کوئی بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے!؟.....یا کوئی
منزل سر کر لی ہے!!؟.....یا پھراس سے ہماری زندگی کی راہیں روشن ہو گئیں
.....اور یک بیک ہم نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کرلیں ہیں؟؟
ہائے یہ غلا می بھی کیا چیز ہے.....؟؟ فائدہ و نقصان.....نفع وضرر.....سود
وزیاں تک کے احساس کو زائل کر دیتی ہے.....
یہ غلامی انسان کو آہنی زنجیروں میں قید تو نہیں کرتی...لیکن اسکے عقل و
شعور پر قابض رہتی ہے.... اسکے احساسات وخیالات پر حکمرانی کرتی ہے......اسے
اپنے اشاروں پر نچاتی رہتی ہے.....یہ انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی.....
یہ اسیری ہی تو ہے کہ وہ عظیم نعمت جسکے متعلق کسی زمانہ شناس مفکر نے
کہاکہ:
”وقت برف کی مانند ہے .....اگر آپ چاہیں تو اسکا استعمال کریں .....ورنہ
اسے یونہی ضائع ہونے کیلئے چھوڑ دیں“تو کسی وقت آشنا فلسفی نے کہاکہ:”اگر
آپ وقت کو برباد کر رہے ہیں .....تو یاد رکھئے!وقت بھی آپ کو برباد کر رہا
ہے۔“اس عظیم وثمین دولت کو کھو کر..... خود کا نقصان کر کے..... خسارہ اٹھا
کر.....پونجی ضائع کرکے.....متاع گرانمایہ لٹا کر.....سرمایے کو ڈبو کر.....اپنا
احتساب کرنے.....سرزد گناہوں کو خیر آباد کہنے.....ان گھڑیوں پر افسوس کرنے
جو رائیگاں گذر گئیں .....ان لمحات پر رونے جن میں ہم نے اپنی آسائش کی
خاطر دوسروں کو کلفت پہنچائی.....ان اوقات پر پشیمان ہونے جن میں خالق کی
معصیت کا ارتکاب کیا گیا.. ہم جشن وطرب.....مسرت وخوشی.....اور فرحت
وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئے .....مبارکبا د دینے اور وصول کرنے میں مصروف
ہیں۔
یہ ہمارا طریق تو نہیں .....ہمارے آئیڈیل کی یہ تعلیمات تو نہیں .....یہ
صدیق و عمر کا ڈھنگ تو نہیں .....یہ ہماری منزل تک رسائی کی راہ تو نہیں
.....یہ راستہ تو ہمیں کہیں اور لئے جارہاہے.....یہ تو قعر مذلت میں پہنچا
دینے والی راہ ہے..... یہ تو انکی راہ ہے جنکے با رے میں قرآن نے خبردار کر
تے ہوئے کہا:
”اور تم سے ہرگز راضی نہیں ہو سکتے یہود اور نہ ہی نصاری یہان تک کہ تم
انکی پیروی کر لو!!“(البقرہ:120)
ہائے ہم کسے راضی کر رہے ہیں .....!؟کس کے سرور کے اسباب پیدا کر رہے
ہیں!؟.کسکے طرز کو اپنا کر فخر کا احساس کر رہے ہیں!؟ہم اپنا آئیڈیل اور
رہنما کسے تسلیم کر رہے ہیں .....!؟؟
انہیں جنہوں نے ہمارے لئے چہار جانب بربادی کے دہانے کھول رکھے ہیں .....جو
ہمیں تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے.....!ہماری بربادی ہی جنکی
سب سے بڑی کام یا بی ہے.....!!
جنہوں نے
ع روح محمد اسکے بدن سے نکال دو
کے شیطانی منصوبے کو پورا کرنے میں اپنی ساری طاقت جھونک دی ہے.....!!؟
کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم خواب غفلت سے بیدار ہوں .....خودکو
پہچانیں .....اپنی حیثیت کو جانیں ..... اپنے مقام سے واقف ہوں ..... اوریک
بار پھر یہ ثابت کر دیں کہ
خاص ہے تر کیب میں قوم رسول ہاشمی |