قدر حرفہ

قدر حرفہ یعنی ہنر کی قدر دنیا میں آج تک جن اصحاب نے بھی نیک نامی قدرومنزلت اور شہرت پائی ہے کسی نہ کسی خاص ہنر اور فن کی بدولت ہی پائی ہے وہ کہتے ہیں نہ کہ ہنر میں قدر بے ہنر بے قدر اور یہ کھلی حقیقت ہے جو ہنر دکھاتا ہے وہی قدر پاتا ہے سو ہنر دکھاؤ قدر پاؤ اور دنیا میں عزت دولت شہرت نیک نامی اور قدر حاصل کر لو ہر انسان میں کوئی نہ کوئی ہنر کوئی نہ کوئی خوبی ضرور موجود ہوتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی خوبیوں اور اپنے ہنر کو کس طرح بروئے کار لائیں "نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا" کوئی بھی انسان بغیر محنت کئے بغیر مشقت کئے اپنا وہ مقام حاصل نہیں کر سکتا جس کا وہ مستحق ہے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی ہنر کوئی نہ کوئی خوبی ضرور ہوتی ہے جن سے کام ہے کر انسان وہ مقام حاصل کرتا ہے جس کا مستحق ہے یہ ہنر اور خوبیاں عطائے نعمت ربی ہیں اور انہیں اپنی بے پروائی اور سستی و کاہلی کی نذر کرتے ہوئے پروئے کار نہ لانا اپنے رب کی نعمتوں کی ناشکری اور کفران نمعت ربی ہے سو اپنے ہنر اور خوبیوں کو بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لئے ضروری ہے کہ علم و عقل تدبیر اور محنت و مشقت سے کام لیتے ہوئے اپنے ہنر میں مزید نکھار پیدا کیا جائے جو کہ رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بھی ہے اور جس کے بل پر اللہ جل شانہ اپنے بندوں کے اعمال حسنہ کو دیکھتے ہوئے اپنے بندوں پر اپنی عنایات خاص کو مزید بڑھا دیتا ہے جبکہ ناشکری کے باعث بعض اوقات انسان کو موجودہ نعمتوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے ہنر کی قدر کریں ہنر کی یہ قدر دنیا کو آپ کی قدر دان بنا دے گی اللہ تعالٰی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ہر قسم کی بے قدری سے بچائے آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 461461 views Pakistani Muslim
.. View More