زندگی اور موت

جب سے انسان پیدا ہوا اور یہ دنیا معرض وجود میں آئی ہے زندگی اور موت کا وجود بھی انسان اور دنیا کے ساتھ ہی وجود میں آگیا تھا یوں سمجھیں کہ زندگی اور موت دو جڑواں بہنوں کی طرح ہیں مگر کتنی عجیب بات ہے کہ ہم ایک بہن سے اتنی زیادہ محبت کرتے ہیں کہ اس کے کھو جانے کا خوف ہمیں ہر آن پریشان رکھتا ہے جبکہ دوسری بہن سے اتنی نفرت کے نام لینا تو کیا انسان اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خائف دکھائی دیتا ہے اور اس سے بھی عجیب بات یہ ہے کے انسان جس زندگی سے محبت کرتا ہے وہی اتنی بے اعتبار ہے کہ کچھ خبر نہیں کب ہم بے وفائی کرے اور کب جیتے جاگتے انسان کو خود موت کی آغوش میں دھکیل دے اور انسان جس موت سے بہت دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ سمجھتا ہے کہ جیسے زندگی سے یہ محبت زندگی کو انسان سے وفا پر راضی کر لے گی اور جب تک وہ چاہے گا زندگی اس کا ساتھ دے گی جبکہ موت وہ اٹل حقیقت ہے جو کبھی ٹل نہیں سکتی اور جسے محض وہم یا خیال سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے یہی نظر انداز کرنے کی عادت انسان کو زندگی سے بہت دور لے جاتی ہے اور اگر انسان زندگی کے ساتھ ساتھ موت کی حقیقت کو بھی مد نظر رکھے اور یہ بات سمجھ لے کے موت ہی انسان کی اصل زندگی ہے جو کسی پل بھی انسان کو اپنے ہمراہ لے جا سکتی ہے تو انسان زندگی سے بہت قریب ہو جائے گا موت ڈرنے کی چیز نہیں بلکہ موت کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے اپنی زندگی سنوارنے کا نام ہے اگر انسان زندگی کے ساتھ ساتھ موت کو بھی چاہنے لگے تو زندگی تو کیا خود موت ہی انسان کو جینا سکھا دے کی زندگی کیا ہے انسان کو خود بتا دے گی سوچیں سمجھیں اور جان لیں اپنی زندگی موت دنیا اور عاقبت سنوار لیں شکریہ اللہ تعالٰی ہر مقام پر ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488855 views Pakistani Muslim
.. View More