قادری صاحب رک جاﺅ ابھی بھی وقت ہے

متحدہ قومی مومنٹ نے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار کر دیاہے ان کا پرانہ شیوہ ہے وہ کتنی بار اپنے اتحادیوں سے علیحدہ ہو چکے ہیں مگر واپس بھی آ جاتے ہیں آپ کے پاس بھی واپس آ سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ دینے کے لےے ہے مگر معلوم ہو رہا ہے آپ کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں اس لیے وہ آپ کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونگے آپ کو شاہد یہ بھی معلوم نہیں انہوں نے اپنے اتحادی سے آپ کے کندھے پر سوار ہو کر اور انہیں خو ف زدہ کر کے اور ساتھ ہی ساتھ اُن کو لوکل گورنمنٹ بل ان کی مرضی کے مطابق نہ ہونے پر سندھ میں اردو بو نے والوں کی لیے علیحدہ صوبہ کی تحریک کو جاری کر دیں گے چاہے ایم کیو ایم سے باہر اردو بونے والے لاتعداد لوگ اس کا مطالبہ نہ بھی کرتے ہوں۔ مناسب سیاسی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آپ الطاف حسین کی چال نہ سمجھ سکے اوراپنے پروگرام کو نقصان پہنچا چکے۔اسی طرح چوہدری برادران نے بھی اپنی اتحادی پارٹی سی سیٹ ٹو سیٹ ایڈسمنٹ میں کچھ نہ کچھ منوا کر آپ کو اکیلا چھوڑ دیا کچھ لوگوں کا کہنا کہ آپ کو باہر والے مدد کر رہے ہیں وہ آپ کو اپنے ایجنڈ ا مکمل کر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں فیس سیونگ کے لیے تو انہوں نے یعنی امریکیوں نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے کینیڈا والوں نے بھی اسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پوچھ گوچھ کی باتیں کی ہےں اب جو باقی ہیں ان کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ کس وقت کسی کے اشارے پر آپ کا ساتھ چھوڑ جائیں اور نہ معلوم وہ آپ کی مارچ کے لیے وہ اپنے بندے بھی بھیجتے ہیں کہ نہیں ۔ ویسے بھی ملک کے حالات درست نہیں چند دنوں میں کتنا خون رائیگاں گیا اس کا حساب کون دے گا پاکستانیوں پرہر روز خود کش حملے ہو رہے ہیں لاتعداد لوگ بے گناہ شہید ہو رہے ہیں دشمن ملک سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے فوج کی قیادت اندرونی نامعلوم دشمن کی نشان دہی کر رہی ہے ملک کی اقتصادی حالت خطرے کے لیول سے نیچے چلی گئی ہے عوام بجلی ،پانی ،گیس ،امن و امان ،بے روزگارے کارونا رو رہے ہیں ملک کی کیا چیز درست ہے؟ پھرتحریر اسکوئر بنانے والوں نے تو 60 سال سے زیادہ مشقت کی تھی ان کے لیڈروں کو پانسی دی گئی ان کے جنازے میں کسی مرد کو شریک نہیں ہونے دیا گیا صرف گھر کی خواتین نے جنازے اٹھایا اور میت کو دفنایا۔ ان کے تمام لیڈروں نے پندرہ پندرہ سال سے زائد قیدیں کاٹی ہیں وہ ظلم و ستم کی وجہ سے دنیا میں تتر بتر کر دئے گئے تھے آپ صرف اکیلے کینیڈا میں رہائش پذیر رہے اور پاکستانیوں کو پیچھے چھوڑ گئے تھے کاش کے آپ قوم کے دکھوں میں شریک ہوتے پھر لانگ مارچ کی بات کرتے تو بات بنتی ہم کئی دنوں سے آپ کے متعلق سارے پاکستان کے کالم نویسوں کے کالم پڑھ رہے ہیں آپ یقین کریں 90 فی صد سے زیادہ کالم آپ کی لانگ مارچ کے حق میں نہیں بلکہ کچھ اور باتیں کی جا رہی ہیں۔باہر کا ایجنڈہ ہے ،پیسہ کہاں سے آیا،پاکستان کے شہری نہیں ہیں،سیاست سے توبہ کر کے باہر چلے گئے،سی آئی اے والوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، دہشت گردی کا خطرہ ہے اتنے بڑے لوگوں کے ہجوم میں اگر کسی نے دہشت گردی کر دی تو بے گناہوں کا نقصان ہو گا اس کا کون ذمہ دار ہے، بے نظیر کی شہادت کے موقعے پر تین دن ملک کا کتنا نقصان ہوا وغیرہ وغیرہ۔ سو منہ سو باتیں ہم نہیں کہتے کہ آپ غلط کر رہے ہیں یہ آپ کا حق ہے عدالت بھی اس کی اجازت دیتی ہے مگر یہ مارچ کا صحیح وقت نہیں اس وقت ملک صحیح سمت میں الیکشن کی طرف جا رہا ہے پر امن طریقے سے تبدیلی کی طرف گامزن ہے آپ اس سارے ہجوم کو الیکشن کی طرف لے جائیں آپ اپنا پریشر قائم رکھیں وہ آپ کو ووٹ دیں آپ اپنی خواہش کے مطابق اس ملک میں تبدیلی لائیں کیونکہ ایک جمہوری راستہ موجود ہے اس میں سب راضی ہیں اس لیے آپ سے گزارش ہے کچھ وقت کے لیے اپنی مارچ کو موخر کر دیں اس میں ہی ملک کی بھلائی ہے اس لیے قادری صاحب آپ سے گزارش ہے ابھی رک جائیں ابھی بھی وقت ہے۔
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1119 Articles with 962054 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More