ایمرجنسی کی جانب۔۔۔

بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مکمل طے شدہ پروگرام کے تحت الیکشن دو ہزار آٹھ میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاسی جماعتوں نے ان پانچ سالوں میں لوٹ گھسوٹ، بد عنوانیاں، لا قانونیت، تعصب، مذہبی فرقہ واریت، قتل و غارت گری ،بے روزگاری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کو ہوا دیں ۔ پہلے پہل کئی جماعتیں حکومت کا مزہ لیتی رہی پھر وہ جماعتیں جو حزب اختلاف میں تھیں حزب جماعت بن گئیں گویا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایوان میں میوزیکل چیئر کا کھیل رچایا گیا ہو اور باری باری قومی خذانے کو لوٹنے کیلئے ان سیاسی جماعتوں کو آزادانہ چھوڑ دیا گیا ہو ۔ ان پانچ سالہ حکومت میں نہ کبھی بھی تھر کول کی جانب سنجیدگی سے عمل کیا گیا اور نہ ہی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا، ایسا لگتا ہے کہ حصے بانڈ دیئے گئے ہوں ۔ مسلم لیگ نون نے سوائے لاہور شہر میں چند ایک کام کرکے اور رائے ونڈ میں اپنے محل کو خوبرو بنانے کے وا کچھ نہ کیا ۔ صوبہ پنجاب کے عوام مسلسل سیاسی طاقتوں کے سبب پریشانی و بد حالی کا شکار رہے ، صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سوائے اپنے کارکنوں کے عوام سے ان کا جینا محال کردیا ، روزگار ہو یا تجارت ہر جگہ پی پی یا اس کے الحاق نظر آتے ہیں ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں اے این پی نے اپنی طاقت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اپنے نا اہل لوگوں کو وفاق کی وزارتیں فراہم کردیںتو ان کے نا اہل وزراﺅں نے اپنے ادارے اور وزارتیں تباہ و برباد کے دھانے پر پہنچا دیں ، کے ای ایس سی ہو یا وزارت پیٹرولیم ان دونوں اداروں نے ان پانچ سالوں میں پانچ سو سے زائد نرخ میں اضافہ تو کیا مگر کبھی بھی سہولت کیلئے مثبت نظر نہ آئے ، میرے کئی صحافی دوستوں نے تحقیق کرکے نتیجہ یہ برآمد کیا کہ ان اداروں سے جس میں کے ای ایس سی، کراچی واٹر بورڈ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن، پاکستان ٹیلیویژن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن، پیمرا، واپڈا، سوئی گیس، بلڈنگ کنٹرول، ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنس، سرکاری اراضی کا جس بے دردی سے بد عنوانیاں کی گئیں پاکستان کے پینسٹھ سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم نے اپنے بزرگوں اور اساتذہ کرام سے سن رکھا تھا کہ برائی جب انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اس کا خاتمہ کیلئے اللہ اپنے نیک بندوں کو چنتا ہے اور جسے منتخب کرلیا جائے تو اس کی حفاظت اور کامیابی اللہ اپنے سپرد کرلیتا ہے لیکن انسان کا سب سے بڑا دشمن ابلیس مسلسل بہکانے اور گمراہ کرنے کیلئے ہر راہ اختیار کرتا ہے مگر وہ رحمٰن کے بندے جو ثابت قدم رہتے ہیں فتح و نصرت سے ہمکنار ہوتے ہیں ۔ پاکستانی عوام نے مسلسل حکومتی اور سیاسی ظلم و بربریت کو برداشت کیا اور واحد لاشریک کے دربار میں التجا در التجا دعائیں پیش کی ، مظلوم کی دعا براہ راست عرش پر پہنچتی ہے ، دیکھنے والے دیکھیں گے کہ وقت کا پہیہ پلٹے کا مغرور، تکبر اور ظالم سیاسی حکمران اور اُن کی پارٹیاں اوندھے منہ آگرے گیں، وہ سیاسی جماعتیں جو منافقت کو اپنا دین اور ہنر سمجھتی ہیں ان کیلئے کوئی جگہ نہ رکھی جائے کیونکہ دین اسلام اور محمد عرابی ﷺ کو سب سے زیادہ تکلیف پہنچانے والے منافق ہی تھے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو بیڑا اٹھایا ہے وہ نکات یا ایجنڈا سو فیصد درست ہے مگر اس بات کی کیا شہادت کہ وہ نہ جھکیں گے اور نہ بکیں گے یہ چودہ جنوری کے دھرنے کے بعد صرف دو سے تین دن میں حقیقت کا پیا چل جائیگا اگر ان ایام میں یہ لوگ ثابت قدم رہے تو خدا کی قسم اس ملک پاکستان میں واقعی انقلاب آجائیگا اور جلد ایمریجنسی لگ جائے گی ، ایمریجنسی اس لیئے لگے گی کہ پھر کرپٹ اور بد عنوان سیاست دان بھاگ نہ پائیں ۔ ملکی خذانے سے کھربوں نہیں نربوں ڈالر لوٹنے والے بھاگ نہ پائیں اور اُن سب کا مقدر پانسی کے سوا کچھ نہ ہوگا۔ میرے اور دیگر صحافیوں کے تجزیئے کے مطابق ایک ہفتہ کے اندر اندر ہی میںنتیجہ برآمد ہوجائیگا ۔ تمام عوام دعا کرتے ہیں کہ اللہ سب کے گناہ معاف فرمائے اور ہم سب مسلمان پاکستانی بھائیوں کو ایک قوم بنادے تاکہ ایک قوم بنکر اس ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے سب کے سب گامزن نظر آئیں اور اہلیت کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے تاکہ کسی کا حق تلف نہ ہوسکے۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناظر رہے آمین۔۔۔۔۔!
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی : 310 Articles with 274381 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.