ہمارے ملک کے جو حالات چند
سالوں سے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے عمران خان فائدہ اٹھا سکتے تھے اور اپنے آپ
کو پاکستان اور اس کی عوام کا مخلص ثابت کر سکتے تھے۔
مشرف نے ملک پر دہشت گردی کا عذاب مسلط کیا۔ زرداری نے اس کو مزید بڑھایا
اور اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی ۔ غربت اور بے روزگاری میں بھی اضافہ کیا۔
نواز لیگ بھی عوام کی خاطر نہ نکلی اور زرداری کے بظاہر مخالفت مگر حقیقت
میں ان کے ساتھ ہی ہیں۔
ان حالات میں عمران فائدہ اٹھا سکتا تھا اور صرف ان لوگوں کو پارٹی میں
شامل کرتا جو کچھ شرائط قبول کرتے صرف قبول نہ کرتے بلکہ معاہدہ لکھا جاتا
اور ان پر وہ دستخط کرتے جو کہ بعد میں خلاف ورزی کرنے پو ان کو دکھا کر
یاد دلایے جاتے اور عمل کروایا جاتا۔ کچھ شرئط تو انھوں نے رکھی ہیں لیکن
ان پر عملک نہیں ہوا اور انھوں نے پارٹی میں پرانے لوگ ہی شامل کر لئے جن
کو لوگ کئی بار آزما چکے ہیں۔ اگر وہ ایسی شرائط رکھتے کہ
الف۔ وزراء کی تعداد کم کی جائے گی اور صرف لازمی اور اہم وزارتیں قائم کی
جائیں گی۔
ب۔ تمام وزراء کی تنخواہ میں الاونس تو شامل ہو سکتے ہیں لیکن ان کو مفت
سہولیات صرف سرکاری کاموں کے لئے میسر ہوں گی۔
ج۔ تمام وزراء کے گھروں کے بجلی ، ٹیلیفون ، گیس وغیرہ کے بل عام لوگوں کی
طرح آئیں گے اور ان کو پورا پورا بل ادا کرنا ہو گا۔
د۔ تمام وزراء جب بھی کہیں جائیں گے تو صرف اور صرف ایک ہی گاڑی جس میں وہ
سوار ہوں گے اور ان کے ساتھ ڈرائیور اور دو عدد سیکورٹی گارڈ سوار ہوں گے
اس کے علاوہ کوئی موٹر سائیکل، گاڑی آگے یا پیچھے نہیں ہو گی( سیکورٹی کے
لئے) اس میں وزراء کے علاوہ وزیر اعظم ، صدر اور تمام اعلی افسران بھی شامل
ہو گے۔
تو صرف مخلص ، کھرے ، ایماندار اور عادل ممبران اس کی پارٹی میں آتے اور ان
کو انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرورت نہ پڑتی کیونکہ عوام ان کو بغیر کسی خوف
کے اپنا خیر سمجھ کر چن لیتی۔ پہلے پہلے عمران خان عوام میں بہت مقبول ہوئے
لیکن بعد میں پرانے لوگوں کو لینے کی وجہ سے اب ان کا گراف گرتا جا رہا ہے۔
جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب قومی ہیرو ہیں اول تو انھیں سیاست میں آنا ہی
نہیں چاہیے تھا کیونکہ اس سے وہ بھی گروہوں میں بٹ جائیں گے اگر آنا بھی ہے
تو یہ شرائط رکھ لیں اور سچے۔ ایماندار ، دیانتدار اور مخلص لوگ لائیں جو
ملک و قوم کی تقدیر کو بدل سکیں۔ اگر درج بالا شرائط پوری کی جائیں تو ملک
سے بے روز گاری، مہنگائی ، رشوت اور کرپشن کا خاتمہ خود بخود ہو جائے گا۔
انشاءاللہ |