ایک خاندان نے 30 سال بعد اپنا پالتو کچھوا
گھر کے اسٹور روم میں ڈھونڈ لیا۔
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ایک گھر
میں منویلا نامی کچھوا 1982ء میں کھو گیا تھا جسے کافی تلاش کے باوجود
ڈھونڈا نہیں جاسکا۔
|
|
اس گھر میں رہائش پذیر ملینڈا نامی خاتون کے والد کا انتقال ہوا تو بچوں نے
دوسری منزل کے کمرے کو صاف کرنا شروع کیا، یہ کمرہ 30 برسوں سے بند تھا۔
اس دوران انھوں نے کچھوے کو ایک ڈبے کے اندر زندہ ڈھونڈ لیا اور حیرت زدہ
رہ گئے۔
ملینڈا کے بیٹے لیونارڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں کر
پارہے تھے کیونکہ اس کچھوے نے 30 سال اس ڈبے میں بند رہ کر گزار دیئے اور
پھر بھی زندہ رہا۔
|
|
ماہرین حیاتیات کے مطابق منویلا نامی کچھوا کچھوؤں کی ایک نایاب نسل سے
تعلق رکھتا ہے جو برسوں تک کچھ کھائے بغیر بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ |