عاشق الٰہی حضرت سید مظفر علی
شاہ صاحب قدس سرہ، مصنف : جواہر غیبی
خوا ص اسمائے الحسنیٰ
﴾الرَّحمنُ الرَّحِیمُ ﴿یہ اسمائے مبا رک اعداد مجمل یا مفصل کے برا بر
پڑھنے سے دلی مقصد حاصل ہو تاہے ۔ اگر کوئی شخص ظالم کے ظلم سے نا واقف ہو
۔ا ن اسمائے الہٰی کے ورد سے اللہ کی پنا ہ میں رہے گا اور اگر ان دو نو ں
اسماءکو چاندی کی انگو ٹھی کے نگینہ پر جمعہ کے آخری وقت میں نقش کر کے
داہنے ہا تھ کی انگلی میں پہنے گا ۔ اللہ کے فضل وکرم سے تمام مکروہا ت سے
محفو ظ رہے گا ۔ پابندی کے ساتھ ورد کرنے سے رحمت الہٰی شامل حال رہتی ہے ۔
﴾المَلِکُ ﴿ 90 بار روزانہ ورد کرنے سے روشن ضمیری حاصل ہو تی ہے ۔ حکام
اور با د شاہ مسخر ہو جا تے ہیں ۔ حرمت و عزت حاصل کرنے کے لیے بھی اس کا
ورد مجر ب ہے ۔ جو شخص یہ اسم ۹۱ بار روزانہ پڑھے ، مخلو ق سے بے نیا ز ہو
جائے گا ۔ یہ اسم تسخیر حکام ، روشن ضمیری اور غنا ظاہر ی کے لیے مخصوص ہے
۔
﴾القُدُّ وسُ﴿ زوال کے بعد 100 مر تبہ پڑھنے سے صفائی قلب حاصل ہو تی ہے ۔
اگر 19 بار شیرینی پر دم کر کے دشمن کو کھلا دیں ، تو دشمن دوست بن جا تاہے
۔
﴾السَّلَامُ ﴿ اس اسم کو ہمیشہ ورد میں رکھنے والا ہر قسم کے خوف سے امن
میں رہتاہے ۔ اگر 319 بار شیرینی پر دم کر کے دشمن کو کھلا دیں ، تو دشمنی
چھوڑ کر دوست بن جا ئے گااور مریض کے سرہانے 31بار پڑھنے سے مریض کو شفا
حاصل ہوتی ہے ،محبت کے واسطے 162 یا 574 بار پڑھنا چاہیے۔
﴾المُومِنُ ﴿ انگو ٹھی کے نگینہ پر شر ف میں 5 مر تبہ نقش کر کے اپنے پا س
رکھیں ۔ نقش کر تے وقت یہ اسم پڑھتے رہیں ۔ با دشاہ اور جنا ت کے شر سے حفا
ظت ہو گی ۔
﴾العَزِیزُ﴿ یہ اسم فجر کی نما زکے بعد 41 مر تبہ 41 روز تک پڑھنے سے دنیا
و آخرت میں عزت و اکرام حاصل ہو تا ہے۔ محتاجی رفع ہو جا تی ہے ۔ اس اسم کے
بیشما ر خواص ہیں ۔ ایک ان میں سے یہ ہے ، کہ پڑھنے والا سوال کا محتا ج
نہیں رہتا۔
﴾الجَبَّارُ ﴿ اس اسم کی یہ خاصیت ہے ، کہ مسبحا ت عشر کے بعد 31 بار پڑھنے
سے ظالم کے ہا تھ میں گرفتار ہونے سے حفاظت ہو جا تی ہے اور ہمیشہ پڑھنے سے
بد گو اور غیبت کرنے والو ں کی زبان بند ہو تی ہے اور اس اسم کو انگوٹھی پر
نقش کر کے پہننے سے لو گو ں کے دل میں ہیبت بیٹھ جا تی ہے ۔ دشمنو ں کو
ذلیل و خوار کرنے کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد 300مر تبہ پڑھنا چاہیے ۔ ﴾
المُتَکَبِّرُ ﴿ اپنی منکو حہ بیوی کے پاس یہ اسم الہٰی پڑھ کر جا نے سے حق
تعالیٰ نیک اور اللہ سے ڈرنے والا فرزندعطا فرما تا ہے ، اور کسی کام کے
شروع میں پڑھنے سے حسب مرا د وہ کام پو را ہو جا تاہے ۔ ﴾
الخَالِقُ﴿ علم اکسیر حاصل کرنے کے لیے یہ اسم خصو صیت سے ورد کرنا چاہیے
۔﴾
البَا رِیُ ﴿ میا ں بیوی کے درمیان محبت بڑھا نے کے لیے خوشبو دار پھل پر
75مر تبہ پڑھ کر دم کر یں اور ہر مر تبہ مطلو ب اور اس کی والدہ کا نام
لیتے رہیں ۔ اگر کوئی طیبب یا حکیم اپنی حکمت چلانی چاہے ، تواس کو اس اسم
کا ورد رکھنا چاہیے ۔ ﴾
المُصَوِّرُ﴿ اگر بانجھ عورت 7روز مسلسل روزے رکھ کر ہر روز افطار کر تے
وقت پڑھ کر کسی شیرینی پر دم کر ے ،حق تعالیٰ اس کو فر زند عطا فرمائے گا ۔
اس اسم مبارک کے ورد سے بڑے بڑے کا م حل ہو جا تے ہیں ۔ ﴾
القَھَّارُ ﴿ اس اسم مبا رک کے ورد سے دنیا کی محبت دل سے نکل جا تی ہے
۔خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو تی ہے ۔ دشمنو
ں کو مقہور اور مغلوب کرنے کے لیے سنت اور فرض نما زکے درمیان 100مرتبہ
پڑھنا چاہیے ۔ اس اسم مبار ک کو کا غذ پر لکھ کر گرم پانی میں گھو ل کر اس
پانی سے سحر زدہ کا سر دھونے سے سحر کا اثر زائل ہو جا تاہے ۔ دشمنوں کا
قلع قمع کرنے کے لیے فجر کی نما ز کے بعد 360بار پڑھنا مجر ب ہے ۔ ﴾
الوَھَّا بُ ﴿ بدھ کے روز غسل کر کے دور کعت نفل پڑھیں اور یہ اسم ایک ہزار
با ر جس مقصدکے لیے پڑھیں گے ، بر آئے گا ﴾
الفَتَّاحُ﴿ فجر کی نما ز پڑھ کر دونو ں ہاتھ سینہ پررکھ کر الفتا ح 70بار
پڑھنے سے دل صاف ہو جاتاہے ۔ نسیا ن کا عارضہ دفع کرنے میں روزانہ 70مر تبہ
پڑھنا سریع التاثیر ہے ۔ ﴾
العَلِیمُ ﴿ دل ہی دل میں اس اسم مبا رک کو پڑھنے سے معرفت الہٰی حاصل ہو
تی ہے اور اگر جمعہ کی شب کو سجدہ میں 100مر تبہ العلیم پڑھ کر سو جا ئیںتو
خوا ب میں پوشیدہ امو ر معلوم ہو جائیں گے ۔ ﴾
القَابِضُ﴿ دشمن کے شرسے محفوظ رہنے کی نیت سے تین رات ایک ایک ہزار مر تبہ
پڑھنے سے دشمن کے شر سے محفوظ ہو جاﺅ گے یا دشمن اپنا مکان چھوڑ کر بھا گ
جائے گا۔ ﴾
البَاسِطُ﴿ اس اسم کی خاصیت یہ ہے کہ 72روز تک روزانہ 72مر تبہ پڑھنے سے دل
اطاعت و عبا د ت الہٰی پر قائم و مستحکم ہو جا تاہے اور حق تعالیٰ ا س کو
ایسی جگہ سے روزی عطا فرما تاہے ،جہا ں اس کا وہم و گمان بھی نہیں ہو تا۔ ﴾
الخَافِضُ ﴿یہ اسم ظالم کو دفع کرنے یا غلبہ حاصل کرنے کے لیے 70ہزار مرتبہ
پڑھنا چاہیے ﴾
الرَّافِعُ ﴿ دوپہر یا نصف النہا ر میں یہ اسم پڑھنے سے مخلوق سے بے نیاز ی
نصیب ہو تی ہے۔﴾
المضر ﴿ یہ اسم مبا رک 40روز بلاناغہ فجر کی نما ز ک بعد 41مر تبہ پڑھیں ،
تو دنیا و آخرت میں سر خروئی حاصل ہو گی اور کسی شخص کے سامنے ہا تھ پھیلا
نے کی نوبت نہ آئے گی۔﴾
المُذِلُّ ﴿ حاسد یا ظلم کے شر سے حفاظت کے لیے 75مر تبہ پڑھ کر سجدہ میں
یہ عرض کریں، الہٰی مجھے فلا ں شخص کے شر سے بچا ﴾
السَّمِیعُ ﴿ حاجت روائی کے لیے جمعرات کے دن 500مر تبہ پڑھیں ۔ ﴾
البَصِیرُ ﴿سنت اور فرض نماز کے درمیان 101مر تبہ پڑھنے سے حق تعالیٰ کی
مخصوص نظر عنایت ہو تی ہے ۔ ﴾
العَدَلُ﴿تسخیر خلا ئق کے لیے جمعرات کے دن 500مرتبہ پڑھیں ۔﴾
اللَّطِیفُ ﴿ صحت امرا ض ، کتا بت مہمات اور لڑکی کی خوش نصیبی کے لیے تحیة
الوضو کے بعد 100با ر ندا کر نی چاہیے۔ ہر قسم کے رنج و غم سے خلا صی کے
لیے اس اسم مبا ر ک کا ور د مجر ب ہے۔ تمام جسمانی امراض سے شفا کے لیے یہ
اسم مبا رک مجر ب ہے ۔ تمام جسمانی امراض سے شفا کے لیے یہ اسم مبارک مجر ب
ہے ۔ تمام جسمانی امراض سے شفاءکے لیے یہ اسم چینی یا کا نچ کی پلیٹ پر
173مرتبہ لکھ کر با ر ش کے پانی سے دھو کر مریض کو پلا نا چاہیے ۔ یہ اسم
نہایت سریع الدرجات اور قوی التاثیر ہے ۔﴾
الشَّکُورُ ﴿روزی ، روز گا رمیں تنگی ، تا ریکی قلب اور تاریکی چشم کے لیے
41مر تبہ پانی پر دم کر کے پینا مجر ب ہے۔ ﴾
العَلِیُّ ﴿اس اسم کی خاصیت یہ ہے ، کہ ہمیشہ پڑھنے سے مسا فر خیر و عا فیت
کے ساتھ اپنے وطن پہنچ جا تا ہے ۔یہی اسم مستقل مزاجی سے 110 مر تبہ روزانہ
پڑھنے سے فقیر بھی ما ل دار ہو جاتاہے ۔ درجہ اور مر تبہ میں ترقی اور
بلندی نصیب ہو تی ہے ﴾
الکَبِیرُ﴿یہ اسم روزانہ ہزار بارمستقل پڑھنے سے جاہ و منزلت میں ترقی حاصل
ہو تی ہے ۔ ﴾
الکافی﴿یہ اسم 304مر تبہ روزانہ پڑھنے سے تمام دلی مقاصد برآتے ہیں ۔
عبقری سے اقتباس |