حقیقت

ماضی سے اب تک کراچی کو صرف دہشتگردی اور خوف کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے
کیا یہ شہر ہمیشہ سے ایسا ہی تھا ؟
کیا اس شہر کی پہچان صرف گولی،بھتہ اور بوری بند لاشیں رہ گئی ہیں؟

نہیں ایسا نہیں ہے کبھی یہ شہر بھی روشینوں کا شہر ہوا کرتا تھا کبھی اس شہر کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار کیا جا تا تھا پھر ایسا کیا ہوا کیا اس شہر کراچی کو کسی کی نظر لگ گئی ہے یا پھر کوئی جان بوجھ کر اسے اس دلدل میں دھکیلنے کی سازش رچارہا ہے کراچی کو روز بہ روز اندھیروں میں ڈبویا جارہاہے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تاریک بنایا جارہا ہے لیکن ہمیں کسی قدر اس کا احساس نہیں کہ کل اس ملک کی بھاگ دوڑ سمبھالنے کے لیے یہ نسل بچے گی بھی یا نہیں،ان سب سوالوں کا جواب آپ اپنے آپ میں ڈھونڈیں ہم آشناں سے ناآشناں اور شعور سے لاشعور کب سے ہو گئے کیا یہ حال لے کر ہم بہتر مستقبل میں قدم رکھیں گے خداکے لیے اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنے شخصی انتخاب کو موجودہ حالات دیکھتے ہوئے تبدیل کریں ہرملک میں مردم شماری اور انتخابات اسی کڑی کے لیے کرائے جاتے ہیں لیکن کراچی میں عرصہ دراز سے ایک ہی پارٹی عوام کا یہ حق رائےدہی کھاتی چلی آرہی ہے کیا کراچی کے عوام نے کبھی یہ سوچا ہے کہ جس پارٹی کا ہم انتخاب کرتے چلے آرہے ہیں اس نے ہم کو کیا دیا اور ہم سے کیا لیا؟ اس سے پہلے کہ آپ اس بات پر سوچ وچار کریں ایک نظر کراچی کے حالات اور معیشیت پر ضرور ڈال لیں تاکہ آپ کو اپنے انتخاب پر شرمندگی نہ ہواور کل بروز دشواری ذمہ داری خود آپ پر عائد ہو۔

میں یہ نہیں کہتا کہ ایساممکن نہیں کہ کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر نہ بن پائے اگر شہر قائدؒ کے عوام اپنا شعور بیدار کریں اور ٹھان لیں کہ اب تبدیلی لاناہے تو ایسا ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی پر کیا کراچی میں موجود کھوکھلی حق پرستی کا دعوہ کرنے والی جماعت متحدہ لوگوں کو ایسا کرنے دے گی شاید ہرگز نہیں میرے مطابق اس جماعت نے ہمیشہ لوگوں کی سوچوں پر حکمرانی اور لاشعوں پر سیاست کو ترجیح دی ہے اور عوامی احساسات وجذبات کو نظرانداز کیاہے کراچی کے حالات کو اس موڑ پر لانے میں متحدہ کا سارا عمل و دخل ہے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ،بھتہ مافیا،ڈکیتی اور اقتل و غارتگری اسی جماعت کا تحفہ ہے جس کے واضع ثبوت بھی اب شہرقائدؒ کے عوام کے سامنے آگئے ہیں کیونکہ اس جماعت کے کسی جلسے دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوتا اور ان کے خودغرض قائد کا خطاب ختم ہوتے ہی شہر کو آگ اور خون میں ڈبودیا جا تا ہے حکومت وقت اگر ان کی بات مانیں تو ٹھیک ورنہ کراچی کے ہر ہر علاقے سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو جا تیں ہیں متحدہ نے ہر موڑ پر صرف کراچی کے عوام کو ڈھال بنایا ہے اور یہ شہرقائدؒکے معصوم عوام ہمیشہ اس سازش کا حصہ بنتے چلے آرہے ہیں۔

میرا مقصد کسی جماعت کے کردار پر کیچڑ اچھالنا نہیں بلکہ اپنے شہرقائدؒ کے معصوم عوام کو حقیقت سے آشناں کرنا تھا کیونکہ جس وقت تک انھیں ہوش آئےگا تب تک شاید بہت دیر ہو چکی ہوگی،خدارا ذرا سوچئے۔
Khalid Afaqi
About the Author: Khalid Afaqi Read More Articles by Khalid Afaqi: 6 Articles with 3401 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.