میرے مطابق

سب تعریفیں اللہ پاک کے لیے جو علیم الخبیرہے اور ہر ہونے نہ ہونے والی چیز کی حکمت کا جاننے والا ہے اپنے بندے کو امتحان میں ڈال کر آزماتا ہے کہ وہ اسی (اللہ) کی طرف رجوع کرتا ہے یا بھٹک جاتا ہے (حالانکہ اللہ خوب جاننے والا ہے)۔

MSc Electronics کے تیسرے سمسٹر کے امتحانات سے فارغ ہوا اتنے عرصے میں ماحول میں بہت کچھ ہو گزرا بس دیکھتا رہا اور امتحانی مصروفیت کی وجہ سے کچھ نہ لکھ سکا الحمداللہ کامیابی ہوئی۔

پاکستان میں کراچی اور کوئٹہ سانحہ پر دل خون کے آنسورویا اور اس پر ہماری بے حس حکومت جس کو اس دہشت گردی کے خلاف ایکشن لینے کے لیے دنیا کا انوکھااور دل دہلا دینے والا احتجاج کرنا پڑاتو تب جا کر حکومت نے ایکشن لینے کا عندیا دیااور مجرموں کو پکڑنے اور سزا دینے کا وعدہ کیا لیکن پھر ناجانے مجرم کدھر غائب ہو جاتے ہیں جو نہ ہمارے خفیہ اداروں کو نظر آتے ہیں نہ حکومت کی گرفت میں شائد کوئی غیر مرئی مخلوق سے تعلق رکھتے ہیں یا وہ صاحبِ اقتدار کی بغل میں رہتے ہیں اسی لیے نہیں پکڑے جاتے اور عوام بچاری آئے روز اپنے پیاروں کی جدائی سہ رہے ہیں شائد حکومتی کارندوں کا کوئی اپنا یوں مرتا تو اک گھنٹے میں مجرم بھی پکڑے جاتے سزا بھی دی جاتی مگر افسوس کہ ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ابھی کوئٹہ سانحہ پرسیاسی حلقوں سے اک نئی بازگشت سنائی دے رہی ہے وہ بہت ہی خطر ناک ہے میں ایسے فتنے سے اللہ پاک کی اپنی پوری مسلمان اور پاکستانی قوم کےلیے پناہ مانگتا ہوں مگر شائد اس فتنے کا انجام رحمن ملک صاحب نہیں جانتے کہ اس قوم پر اس کے بعد کیا گزرے گااور کھلے عام اور واشگاف الفاظ میں یوں کہہ دیا کہ سپہ صحابہ اور لشکرِجھنگوی ملوث ہیں انہوں نے کیا ہے رحمن ملک صاحب شائد الزام لگا دینا آپ کےلیے آسان ہے تو وہ گروہ جو متشدد ہیں پکڑتے کیوں نہیں اگر وہ آپ وفاق ہو کر صوبے کی حکومت کے ذمہ ڈال دیں گے تو کیا آپ کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے ؟ اور پنجاب حکومت انکو پکڑنے سے بری اس لیے ہے کہ اسلحہ سندھ حکومت کا لائسنس شدہ ہے جب پی پی کا دور تھا کیا ہی آپ لوگوں کا حسیں آنکھ مچولی کا کھیل ہے آپ ضرور کھیلیں لیکن خدا را ءاس کو مذہبی رنگ نہ دیں اگر ایسی تنظیمیں پاکستان میں ہیں جن کو فنڈنگ غیر ممالک کرتے ہیں تو آپ لوگوں کی اور ملک کے خفیہ اداروں کی آنکھیں بند تو نہیں اگر ہیں تو شرم سے ڈوب مرو اپنی ناکامی کا اعتراف تو کرواور عوام کو اصل سے آگاہ کرو۔ وہ تیسری طاقت جو پاکستان کے در پے ہے وہ کون ہو سکتا ہے ؟ کون ہے جو نہیں چاہتا کہ پاکستان کی عوام کے مسائل ختم ہو گئے تو وہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے کی سوچ میں پڑ جائیں گے اور پاکستان جو مسلم ممالک میں اک بڑی اٹامک پاور اور دنیا میں بھی پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہے کن کو کھٹکا ہے اس کاکہیں ان کو تو نہیں جو مسلمانوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں شائد ایسا ہی ہے دنیا میں نظر دوڑائیں ذرا مسلم ممالک کے علاوہ بھی کوئی مظالم کا شکار ہے کیا مسلمان ہی دہشت گرد ہیں نہیں اک چال چلی جارہی ہے جس کا شکا ر مسلمان ہیں جو کمزور ہیں ان پر ویسے زبردستی جنگ مسلط کردی گئی ہے اور جو جنگی لحاظ سے مضبوط ہیں ان میں ان کو آپس کے مسائل میں جکڑ دیا ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے لیے چند انتہا پسند گروہ تیار کیے ان کو فنڈ کیا اورمسلمانوں کی آپس میں جنگ لگوانے کی کوشش کرنے لگے ۔لیکن میں ہر خواص و عام کو بتا رہا ہوں چاہے وہ اہلِ سنت ہے یا اہلِ تشیع یا کوئی اور جو مسلمان خود کو کہتا ہے یاد رکھو سب مسلمانوں کا خدا ، رسول اور قرآن اک ہے وہ کعبہ ایک ہے جدھر کو رکھ کر کے عبادت کرتے ہواگر حج میں اک امام اور ایک صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ لیتے ہو تو خدا را ءیاد رکھو ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اپنی نسل کی بقا ءکے لیے متحد رہنا ہے نفرت جو سکھا ئے چھوڑ دیں محفل اس کی یاد رکھو کوئی تفرقہ کی جنگ پاکستان میں نہیں ہے حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایسے بیان نہ دے جو فرقہ واریت کو ہوا دے خدا راءابھی بغداد میں وہ مسلمانوں کاچنگیز خان کے ہاتھوں تین دن بہتا خون ابھی تاریخ سے مٹا نہیں ہم سارے سنی شیعہ مسلمان ہیں اور آپس میں محبت کی دلیل اس سے بڑھ کر نہیں کہ اک گھر میں سنی شیعہ رہتے ہیں بلکہ شادیاں بھی آپس میں کرتے ہیں اس لیے میری عوام سے گزارش ہے کہ فرقہ کی کوئی جنگ نہیں آپ آپس میں متحد رہیں مسلمان اور پاکستانی رہیں اور رحمن ملک صاحب آپ سے گزارش ہے کہ بے شک یہ کسی مذہبی فرقے کی کاروائی ممکن ہے متشدد لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانا مقصود ہو مگرخدا راءان لوگوں کو آپ پکڑیں سزا دیں آپ حکمرانوں کی جنگ میں وہ لوگ آزادی سے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اگر یوں ہی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہیں گے تو مسائل تو دندناتے پھریں گے عوام کا لہو بہتا رہے گا اور شائد کہ اس طرح کے حکمران ہم عوام کی سزا ہے یا امتحان اگر سزا ہے تو ہمیں اللہ پاک سے استغفار کرنی چاہیے اور اگر امتحان ہے تو اللہ پاک سے صبر اور نماز کے ذریعے مدد مانگنی چاہیے تا کہ اللہ پاک ہمیں ان مشکلات سے آزادی اور امن و سکون والا معاشرہ عطا فرما (آمین)۔
Fayyaz Hussain
About the Author: Fayyaz Hussain Read More Articles by Fayyaz Hussain: 23 Articles with 15520 views Khak-e-paa aal-e-rasool (a.s) wa ashaab-e-rasool (r.a).. View More