کیلی فورنیا میں اسکائی ڈاؤر نے اصلی چھتری
کی مدد سے فضا سے چھلانگ لگا دی۔
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسکائی ڈاؤر
میری پوپینس کو نہ جانے کیا سوجھی کہ اس نے اصلی چھتری کی مدد سے فضا سے
زمیں پر چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس کام کی تکیمل کے لئے سر پھرے اسکائی
ڈاؤر نے طیارے کے بجائے ایک غبارے کا استعمال کیا۔
|
|
پوپینس نے چھتری کے ہمراہ غبارے سے چھلانگ لگائی تو کچھ دیر تو چھتری نے
ساتھ نبھایا لیکن پھر چھتری ہوا کا دباؤ نہ سہہ سکی اور ٹوٹ گئی۔
اس صورتحال سے بچنے کے لئے سر پھرے لیکن ہوشیار اسکائی ڈاؤر نے پورا انتظام
کر رکھا تھا۔ جیسے ہی چھتری ٹوٹی میری پوپینس نے سینے پر بندھا پیرا شوٹ
کھول لیا اور باحفاظت زمین پر لینڈ کر گیا لیکن چھتری بے چاری ٹوٹ کر
ڈھانچہ بن گئی۔
|
|