دھشت گرد کون ۔۔۔۔۔؟

امن کے دعوے دا ر امریکہ نے عرا ق اورا فغانستان کو تباہ و برباد کر دیا ۔ صرف اس وجہ سے کہ وہ دنیا میں اپنی چودراہٹ ،رعب، اور دب دبہ قائم رکھ سکے ۔ امریکہ عراق میں آٹھ لاکھ ، افغانستان میں نو لاکھ جن میں اکثریت معصوم بچوں اور عورتوں کی تھی نا حق قتل کر چکا ہے ۔ امریکہ تاریخ کا بدترین خون خرابہ کرنے کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا اور یہ دنیا کی مہنگی ترین جنگ ہے ۔ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑی اور لمبی جنگ ہے ۔ نیٹو کا اتحاد دنیا کا سب سے بڑا اتحاد ہے۔ اب امریکہ عراق سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے ۔ وہ عراق جس میں صدام حسین کے دور میں قدرے امن امان تھا اب آئے روز خود کش حملے ، بم دھماکے، شیعہ سنی فسادات سمیت سینکڑوں لوگوں کا قتل روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ۔ یہی صورتحال افغانستان میں ہے ۔ پوری دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ طالبان راہنما ملا محمد عمر کے دور حکومت میں افغانستان میں امن وامان کا بول بالا تھا ۔ امریکہ سے اس ملک کا امن و امان برداشت نہ ہوسکا ۔ اس نے افغانستان پر کروز میزائلوں اور بمبوں کی بارش کر دی ۔ خالص اسلامی حکومت کو ختم کر دیا گیا۔ وہ ملک جس میں جانوروں کے ساتھ بھی طالبان نے انصاف کر کے دکھایا وہاں آج معصوم بچوں اور عورتوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے ۔ پوری دنیا کا کفر اکھٹا ہو کر افغانستان پر حملہ آور ہوا تھا اب ان کو یقینی شکست نظر آرہی ہے ۔ تو اکثر اتحادی بھاگ گئے کچھ تیاری میں ہیں ۔یورپ میں پہلے الیکشن اس بات پہ ہوتے تھے کہ ہم مسلمان ملکوں پر حملے کریں گے ۔ اب اس بات پر کہ ہم افغانستان سے اپنی فوجوں کو واپس بلائیں گے۔ ۔ کچھ نیٹو اتحادی اعلانیہ طور اور کچھ غیر اعلانیہ طور پر فرار ہو رہے ہیں۔ دوسرے اتحادی دم دبا کر بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکہ اور اتحادی اس جذبے سے حملہ آور ہوئے تھے ۔کہ ہم چند دن میں فتح یاب ہو کر عراق کے تیل ، افغانستان کی معدنیات حاصل کر کے مالا مال ہو جائیں گے ۔ ان کے تمام ناپاک منصوبے خاک میں مل گئے ۔ اور یہ ذلیل رسوا ہو کر بھاگ رہے ہیں۔ امریکہ اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے ۔ آئے روز پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں۔ امریکہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکوں کو ہوا دے رہا ہے اور بلوچستان میں شعیہ سنی فسادات کے ذریعے خون خرابہ کروارہا ہے ۔ تاکہ افغانستان میں اپنی شکست کا پاکستان سے بدلہ لے سکے اور بلوچستان میں اپنے اڈے قائم کر کے اس خطے کو کنٹرول کر سکے ۔ شکاگو کانفرنس میں نیٹو اتحادی سر پکڑ کر بیٹھ گے اور سوچنے پر مجبور ہو گے کہ کاش ہم افغانستان پر حملہ نہ کرتے ۔ نیٹو ممالک کے اختلافات کھل کر سامنے آگے ۔ امریکہ اور برطانیہ کی فوجوں میں سے 80%فوجی تقریباً پاگل ہو چکے ہیں۔ چند ہفتے پہلے افغانستان کی بات ہے کہ امریکی پائلٹ جہاز لیکر جارہا تھا ۔ فوجی پائلٹ دوران پرواز پاگل ہو گیا ۔ امریکہ پاکستان کو ہر طرف سے ڈرا دھمکا رہا ہے کہ اگرہمارا کہنا نہ مانا تو پاکستان کا حشر بھی افغانستان جیسا کر دیں گے ۔ پاکستان کی دینی ، سیاسی، سماجی، جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان کونسل نے اعلان کیا کہ ہم اپنے سروں پر کفن باند کر پاکستان کا دفاع کریں گے ۔ پاکستان میں اس وقت امریکہ اور بھارت کے لیے درد سر بننے والی جماعت جماعت الدعوة ہے ۔امریکہ نے اس کے سربراہ کے سر کی قیمت 1کروڑڈالر مقرر کی۔ اس کے جواب میں میں بلوچ سرداروں نے حافظ سعید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم امریکی صدر اوباما کے سر کی قیمت 2کروڑ ڈالر مقرر کرتے ہیں۔ سردار وں نے اعلان کیا کہ خدانخواستہ اگر حافظ سعید کو کچھ ہوا تو جو اس کا بدلہ لے گا اسے 10کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ پوری دنیا کا کفر اسلام کے خلاف اکھٹا ہو چکا ہے میڈیا ان کا مکمل ساتھ دے رہا ہے ۔ چند ماہ پہلے برما کے اندرچند دنوں میں40000مسلمانوں کو ذبح کیا گیا۔ پوری دنیا کا میڈیا خاموش ہے ۔ جیسے کوئی واقع ہوا ہی نہیں۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے خاکے جاری ہوتے ہیں۔ قرآن مجید کا مذاق اڑیا جاتا ہے ۔ میڈیا مکمل طورپر خاموش اور جانبدار رہتا ہے ۔ بھارت 10ارب ڈالر کی افغانستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ امریکی فوج کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے ۔ تا کہ امریکہ افغانستان سے نہ بھاگے ۔ کیونکہ جس دن امریکہ افغانستان سے فرار ہو گا تمام مجاہدین کا رخ کشمیر کی طرف ہو گا ۔ بھارت پاکستان کے پانی پر قبضہ کر کے 80سے زائد ڈیم بنا چکا ہے ۔ بھارت 3دریاﺅں کے پانی پر مکمل قبضہ کر چکا ہے ۔ اس غاصبانہ قبضہ کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔ دنیا کا سب سے لمبا دریا دریائے نیل ہے ۔ یہ سات ملکوں سے گزرتا ہے ہر ملک کو اسکے حصہ کا برابر پانی دیا جارہا ہے ۔پچھلے تین سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں سیلاب آئے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ جب پانی کی کمی ہوتی ہے پاکستان کوپانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو ان ڈیموں کو پاکستان کے حصے کا پانی روک کر بھرا جاتا ہے ۔ جس سے پنجاب اور سندھ میں نہری پانی کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب پہاڑوں سے برف پگھلتی ہے دریاﺅں میں پانی کی فراوانی آتی ہے ۔ تو ان ڈیموں سے پانی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے پنجاب اور سندھ کے اکثر علاقے ڈوب جاتے ہیں۔ لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں اور مکانات تباہ ہو جاتے ہیں۔ اربوں روپے کا ہر سال نقصان ہوتا ہے ۔ ہندو بنیا بہت چلاک اور ظالم ہے ۔ مسلمانوں اور خصوصاً پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ ہندوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک بہت سے مظالم کیے۔ پاکستان پر تین جنگیں مسلط کی۔ پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور بہت سے مظالم کیے۔ ان مظالم کا بدلہ لینے کا وقت بہت قریب ہے ۔ واجپائی من موہن سنگھ ، نریندر مودی ، ایڈوانی، شیوسینا ان سے معصوم مسلمان بچوں، عورتوں کے خون کا حساب لیا جائے گا ۔ 30لاکھ مسلمانوں کو گجرات میں قتل کیا گیا ۔ کشمیر میں ایک لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں مسجدوں کو شہید اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ بردباد کیا گیا ۔ امریکہ اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں۔ یہ دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیںاب حالات تبدیل ہو رہے ہیں پاکستان چین اور ایران سے معاہدے کر رہا ہے ان دہشتگردوں کی کی دہشت ختم ہو رہی ہے ان کا درد ناک انجام نظر آرہا ہے کیونکہ ظلم تو ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔
Hafiz Jawaid Ur Rehman Qasoori
About the Author: Hafiz Jawaid Ur Rehman Qasoori Read More Articles by Hafiz Jawaid Ur Rehman Qasoori: 5 Articles with 7527 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

search this page : Dehshat Gard Kon hai