رحمت خدا سے مایوس ہونا مومنوں کا نہیں بلکہ کا فروں کا شیوہ

پریشانیوں میں بھی سجدہ شکر لازم، مصائب سے مقصود امتحان خدا وندی

مسلمانو!مصیبت ،دکھ ،درد ،پریشانی ،بیماریوں کی تکا لیف ،مفلسی و تنگدستی کی شدت میں رحمت خدا وندی سے مایوس ہو نے کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے امید رکھو۔خداکی رحمت سے مایوس ہونا مومنوں کا نہیں کافروں کا شیوہ ہے ۔اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشا د فرما یا ”اور ضرور ہم تمھیں آزمائے گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو کہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ہم اللہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھر نا ۔ (سورئہ بقرہ ،پارہ ۲،آیت 155 ،کنز الایمان)مذکورہ با لا آیت مبارکہ ہمارے غموں کا مداواہے ۔لفظ”آزمائش “سے ہی ہماری مصیبتیں ہلکی نظر آتی ہے ۔مصیبت پریشانی اور غموں کے وقت عقل وحواس کو برقرا ر رکھنا چاہئے ۔شکوہ شکا یت کی بجائے سجدئہ شکر بجالانا چاہئے ۔اللہ کو وہ بندے محبوب ہیں جو خوشی میں اور غم میں اللہ کا شکر بجا لا تے ہے ۔حدیث پا ک میں ہے کہ دنیا کے بیشتر مصائب بہت سے گناہوں کا کفارہ ہو جا تے ہے ۔ایک روایت میں یہ بھی ہیکہ بعض دفع حق تعالیٰ اپنے بندے کو کوئی خاص درجہ اور مرتبہ عطاءفرما نا چاہتا ہے جس کو وہ اپنے عمل سے حاصل نہیں کر سکتا تب اللہ عزوجل اس کو کسی مصیبت میں یا مرض میں مبتلا کر دیتا ہے جس کے ذریعے وہ اس درجہ عالیہ کو حاصل کولیتا ہے ۔

قارئین کرام !اب آپ خود فیصلہ کیجئے کہ مصائب وآلام میں شکوہ وشکا یت و نا شکری کرنا چاہئے یا شکر بجالا نا چاہئے ۔قیا مت میں اہل مصائب کو ثواب کثیر ملتاہوا دیکھ کر اہل نعم کہیں گے ”کہ اے کاش!!ہماری کھا لیں دنیا میں قینچیوں سے کاٹی گئی ہو تیں تاکہ آج ہم کو بھی یہ درجا ت ملتے ۔“مگر مقامِ افسوس !ہم معمولی سی تکلیف میں دل براشتہ ہو جا تا ہے اور اپنے خویش واقارب میں اپنی داستان الم کا تذکرہ چھیڑ دیتے ہے ۔حضرت را بعہ ادویہ نے ایک نوجوان کو سر یر پٹی باندھے ہو ئے دیکھا دریا فت کرنے پر نوجوان نے کہا سر میں درد ہے اس لئے پٹی با ندھا ہوں آپ نے اس نوجوان سے کہا بچپن سے لے کر جوانی تک سر میں درد نہ تھا اس کا اظہا رکبھی نہ کیا اور آج درد ملنے پر سر عام اس کا چرچا کیا جارہا ہے یہ علا مت نا شکری ہے ۔حضرت عزیر علیہ السلام پر وحی الہٰی نازل ہوئی کہ جب تجھ پر بلا نازل ہوتو میری شکا یت میری مخلوق سے مت کر جو کہنا ہے مجھ ہی سے کہہ جیسے میں تیری شکایت اپنے فرشتوں سے نہیں کرتا ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ہر حالت میں تیرا شکر بجا لانے کی توفیق عطاءفرما۔آمین
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 731646 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More