فضیلت سورۂ یٰسین شریف

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخرت کے لیے اس سورۂ مبارکہ کو پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی اور اس کو اپنے مُردوں پر پڑھو۔ (نسائی‘ ابوداؤد)

جو شخص ہمیشہ رات کو سورۂ یٰسین پڑھے گا تو اس کی موت شہیدوں کی موت ہوگی اور اس کو شہادت کا درجہ حاصل ہوگا۔ (بخاری و طبرانی)حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہٗ اور ابن عباس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ سورۂ یٰسین شروع سے اِذْ جَآ ئَ ھَاالْمُرْسَلُوْنَ تک پڑھ کر جو دعا مانگی جائے ضرور بالضرور قبول ہوگی۔ (دارمی)

اس سورۂ مبارکہ کو جس جائز مطلب کیلئے اکتالیس مرتبہ پڑھو گے انشاء اللہ مطلب حاصل ہوگا۔یہ سورۂ قرآن مجید کا دل اور دسواں حصہ ہے یعنی اس کو دس مرتبہ پڑھنے سے پورے قرآن پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ (ترمذی)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص سورۂ یٰسین کو دن کے شروع حصے میں پڑھ لے گا اس کی حاجت پوری ہوجائے گی۔ اس لیے مشائخ نے فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان پڑھنے کی سفارش کی ہے۔ (دارمی) (محسن فارابی‘ جھنگ صدر)
Mariam Bari
About the Author: Mariam Bari Read More Articles by Mariam Bari : 51 Articles with 115653 views Do the best & leave the rest to Almighty ALLAH... View More