اخلیفہ ثالث حضرت عثمان رضی اللہ
عنہٗ نے مجمع کے اندر جو آخری بیان فرمایا اس میں مندرجہ ذیل کلمات ارشاد
فرمائے: ’’ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دنیا اس لیے دی ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے
آخرت حاصل کرو‘ اس لیے نہیں دی کہ تم اسی کے ہوجاؤ‘ دنیا فنا ہونے والی ہے
اور آخرت ہمیشہ باقی رہنے والی ہے نہ تو فانی دنیا کی وجہ سے اترانے لگو
اور نہ اس کی وجہ سے آخرت سے غافل ہوجاؤ فانی دنیا پر ہمیشہ باقی رہنے والی
آخرت کو ترجیح دو کیونکہ دنیا ختم ہوجائے گی اور ہم سب نے لوٹ کر اللہ کے
پاس جانا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہی اس کے
عذاب سے ڈھال اور اس کی بارگاہ میں پہنچنے کا وسیلہ ہے اور احتیاط سے چلو
کہ کہیں اللہ تمہارے حالات نہ بدل دے اور اپنی جماعت سے چمٹے رہو اور مختلف
گروہوں میں تقسیم نہ ہوجاؤ۔ ’’اور تم پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اس کو یاد
کرو جب کہ تم ایک دوسرےکے دشمن تھے پس اللہ تعالیٰ نے تمہارے قلوب میں الفت
ڈال دی تو سو تم خداتعالیٰ کے انعام سے آپس میں بھائی بھائی ہوگئے۔ |