ایک یہودی کا قبول اسلام

ایک مرتبہ ایک یہودی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور خباثت بھرے انداز میں پوچھنے لگا ”حضرت! ہمارا رب کب سے ہے؟“ یہ سن کر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا چہرہ متغیر ہوگیا‘ رخسار سرخ ہوگئے‘ اپنا ہاتھ اس کے شانے پر رکھ کر اس کو جھنجھوڑا اور فرمایا ”وہ ذات ایسی نہیں ہے کہ ایک زمانہ میں موجود نہیں تھی پھر موجود ہوئی‘ بلکہ وہ ابتداء سے موجود ہے‘ وہ ذات بلاکیفیت ہے‘ نہ اس سے قبل کچھ تھا اور نہ اس کی کوئی انتہا ہے وہ ہر انتہاء کی انتہاء ہے“

اس آدمی نے انکساری کے ساتھ اپنا سر جھکا لیا اور کہنے لگا: ”اے ابوالحسن آپ نے سچ فرمایا‘ اے ابوالحسن آپ نے سچ فرمایا۔“ پھر اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور اس نے اللہ تعالیٰ کی معبودیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کیا اور مسلمان ہوکر واپس چلا گیا۔
abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 87830 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.