اگر آپ کا بچہ کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے تو یہ مسئلہ
صرف آپ کے ساتھ نہیں ہے٬ تقریبا٬ 50 فیصد والدین کو یہی شکایت ہے- لیکن
ایسی صورتحال آپ کے بچے کی نشو و نما اور جسمانی و دماغی صحت کے لیے خطرناک
ثابت ہوسکتی ہے-
بچوں میں کھانا کھانے میں مشکلات کی 10 اہم علامات
1- صرف مخصوص کھانا کھانے پر ضد کرتے ہیں-
2- قوت مدافعت میں کمی یعنی بار بار بیماری یا انفیکشن میں مبتلا ہوجاتے
ہیں-
3- عمر کے لحاظ سے قد اور وزن صحیح نہیں بڑھتا-
|
|
4- زیادہ کھانا پلیٹ میں چھوڑ دیتے ہیں-
5- ذہنی کارکردگی میں کمی اور اس کی وجہ سے پڑھائی میں توجہ کی کمی آجاتی
ہے-
6**- کچھ نیا کھانے میں ہچکچاتے ہیں-
7- بہت زیادہ کھیل کود میں دھیان ہونے کی وجہ سے کھانا صحیح طرح نہیں کھاتے-
8- کھانا ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں-
9- کھانا کھانے کے بجائے Junk Food پر اصرار کرتے ہیں-
10- تنہائی پسند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ کھانا نہیں کھا پاتے-
|
|
بچوں کو کھانا کھلانے کے رہنما اصول
٭ کھانا کھانے کے دوران بچے کی توجہ کھلونے٬ کتابیں٬ ٹیلی ویڑن٬ کمپیوٹر
اور دیگر چیزوں کے بجائے صرف اور صرف کھانے پر مرکوز رکھیں-
٭ بچے کے خود کھانا کھانے پر اس کی تعریف کریں٬ لیکن اس کا یا اس کے کھانے
کی مقدار کے بارے میں ایک غیر جانبدارانہ رویہ رکھیں-
٭ بچے کی بھوک بڑھانے کے لیے٬ اس کو کم از کم 3 سے 4 گھنٹے کے درمیان کھانا
یا ہلکی پھلکی غذا ( Snacks ) دیں-
٭ کھانے کی مدت 20 سے 30 منٹ تک محدود رکھیں ٬ چاہے بچے نے بہت کم ہی کیوں
نہ کھایا ہو-
٭ بچے کی عمر کی مناسبت سے اس کے کھانے کو ترتیب دیں-
|
|
٭ بچے کے خود کھانے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کی عمر کے حساب سے
اس کے کھانے کی گندگی کو برداشت کریں-
٭ کھانے کے ساتھ کھیلنے اور کھانے کے دوران بہت زیادہ بات کرنے پر اس کی
حوصلہ شکنی کریں-
٭ نئے کھانے کی چیزوں کو منظم طریقے سے اور خوبصورتی کے ساتھ پیش کریں-
( بشکریہ: Abbott Nutrition )
|