طالبان کا اسلام آباد پہنچنا خواب ہے؟ واقعی

طالبان کا اسلام آباد پہنچنا خواب ہے ، فوزیہ وہاب۔

گزشتہ دن پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب صاحبہ کا کہنا ہے کہ طالبان کا اسلام آباد پہنچنا محض خواب ہے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نے کہا کہ طالبان کی سرگرمیوں کے بعد تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور طالبان کے مسئلے پر جماعت اسلامی، تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں میں اتفاق پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات امن معاہدے کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں، طالبان بے نقاب ہوگئے۔ فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ سوات امن معاہدہ کے منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں سال پرانی سوچ کے مالک وحشی لوگ اسلام آباد پر قبضہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر قبضہ کرنا اتنا آسان نہیں۔

اب زرا تبصرہ کرتے ہیں محترمہ کہتی ہیں کہ طالبان کا اسلام آباد پہنچنا محض خواب ہے محترمہ امکان یہ ہے کہ انسان جو کچھ محسوس اور حاصل کرنا چاہتا ہے اس کا پہلے خواب ہی دیکھتا ہے کہیں ایسا نا ہو کہ آپ کا یہ دیرینہ خواب پورا ہو ہی جائے۔

دوسرے یہ کہ طالبان کی سرگرمیوں کے بعد تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں جی ہاں ایک کے علاوہ باقی تمام جماعتیں تو اس وقت بھی متحد تھیں جب ان مذہب پسندوں کی کی آڑ میں یہ گروہ طالبان قومی اسمبلی سے اپنے مطلب کا نام نہاد نظام عدل منظور کرانے میں کامیاب ہو گیا تھا اس وقت تو سب بڑے خوش تھے اور بڑے مطمئن تھے اور واحد متحدہ قومی موومنٹ کے شدید ترین تحفظات و خدشات کو بے معنی اور بے وقعت سمجھ رہے تھے اور اب ساری جماعتوں کو سمجھ آرہی ہے کیا یہ ہوتی ہے لیڈر شپ اور قائدانہ صلاحتیں اتنی بڑی بڑی اور نامی گرامی سیاسی جماعتوں کی۔ اب جس طرح کا یو ٹرن تقریباً تمام جماعتیں لے رہی ہیں کاش یہ باتیں اس وقت سمجھ میں آجاتیں جب صرف ایک جماعت یہ باتیں کر رہی تھی۔ چلو دیر آئی درست آئی شکر ہے صرف سوات میں نام نہاد نظام عدل کی بات ہوئی تھی اگر پورے پاکستان میں اس نام نہاد جعلی نظام عدل کی قرار داد ہو جاتی تو کیا ہوتا۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ سوات امن معاہدے کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں کیا معنی رکھتا ہے کہ نظام تو آپ نے منظور کیا ہے تمام وہ جنہوں نے اس نظام کی قرارداد کی کسی بھی سطح پر حمایت کی وہ ذمہ دار ہیں اس ظلم و بربریت کے جو طالبان اسلام اور شریعت کے نام پر اپنے ہی لوگوں پر کر رہے ہیں اگر اتنی ہی طاقت اور عدل ہے تو زرا کسی ایک امریکی یا نیٹو کے فوجی کو تو مار کر دکھاؤ اور ان کے جہازوں کو مار گراؤ، اور یہ کہنا کہ طالبان بے نقاب ہوگئے ہیں معذرت کے ساتھ وہ تو پردہ دار بیبیوں کی طرح اب بھی نقاب پوش بنے ٹی وی اور میڈیا پر نظر آرہے ہیں جی ہاں ان ہزاروں سال پرانی سوچ کے مالک وحشی لوگ جب قومی اسمبلی جیسے جدید ادارے کو اپنی طاقت و زعم سے متاثر کر کے اپنی مرضی کی ریگولیشن کرواسکتے ہیں تو اسلام آباد پر قبضہ چے معنی رکھتا ہے یہ ہماری بھول ہے کہ اسلام آباد پر قبضہ کرنا اتنا آسان نہیں بڑا آسان ہے میرے بھائی بس طاقت ہونی چاہیے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 533817 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.