کاٹن بازار اپ ڈاؤن

عالمی کساد بازاری انٹر نیشنل کاٹن مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے گرتے ہوئے گولڈ ریٹس اور کروڈ آئل ریٹس خاص طور اثر انداز ہو رہے ہیں- اس کے علاوہ کاٹن مارکیٹ چائنہ کی پالیسیوں کے زیر اثر بھی ہیں چائنہ کیونکہ مارکییٹ کی کا سب سے بڑا کنزیومر اور امپورٹر بھی ہے اس لیئے اس کی تمام پالیسیاں ورلڈ کاٹن مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں چائنہ کی کرنٹ پالیسی کے مطابق اس کا اپنے ریزرو سٹاک 2012میں سے سیل کو شروع کرنے کا اعلان ہے اس کے علاوہ بڑھتا ہوا ورلڈ ریزرو سٹاک جس کا زیادہ حصہ چائنہ میں ہے اور چائنہ امپورٹ میں کمی انٹرنیشنل مارکیٹ پر منفی اثر انداز ہو رہی ہیں-

اب ہم اگر پاکستان کی کاٹن مارکیٹ کو کو دیکھیں تو ڈاؤن انٹرنیشنل ریٹس لوکل ریٹس پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے کراچی کاٹن ایکسچینج کا ریٹ بھی کم ہو کر 6650ہو گیا ہے اور مجموعی طور پر لوکل مارکیٹ کا ریٹ بھی یہی ہے پاکستان کے لوکل حالات بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہے امن و امان کی خراب صورتحال، خراب ملکی معییشت ، گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ مارکیٹ پر اثر انداز ہیں- رواں ہفتے ایک دو بڑے گھروں کی طرف سے خرید دیکھنے میں نظر آئی لیکن مجموعی طور پر پچھلے ہفتہ سے ٹریڈ میں بہتری رہی- پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی طرف سے رواں سیزن کی لاسٹ فگر رپورٹ تین مئی کو جاری ہو گی-

نوٹ: یہ فگر اور ریٹس بائیس اپریل تک کے ہیں
Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 8698 views Cotton Consultant.. View More