پرویز مشرف کو آرمی چیف میں نے بنوایا تھا۔چوہدری نثار

پرویز مشرف کو آرمی چیف میں نے بنوایا تھا۔ چوہدری نثار

ایک انگریزی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز مشرف کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کی حمایت کی تھی نواز شریف کو ایسا کر نے کے لئے ’’میں نے ہی آمادہ کیا تھا‘‘ کیوں اس وقت اس عہدے کے لئے پرویز مشرف ہی موزوں شخص تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انگلش نجی ٹی و ی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کیا۔

ٹی وی چینل کے مطابق، جہاں ایک طرف بہت سے لوگ سابق صدر پرویز مشرف کو بطور آرمی چیف مقرر کرنے کے نواز شریف کے اقدام کو سنگین غلطی قرار دیتے ہیں وہاں دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے اپنے سینئر رہنما اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ پرویز مشرف چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کے لئے اس وقت سب سے موزوں شخصیت تھے۔

چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ’’میں نے پرویز مشرف کے چیف آف آرمی سٹاف بننے کی کھل کر حمایت کی کیوں کہ پیشہ وارانہ ٹریک ریکارڈ کے تحت پرویز مشرف کی تقرری ہی خالصتاً میرٹ پر پوری اترتی تھی۔

میں نے نواز شریف کو ان کی تقرری پر آمادہ کیا اور تب انہوں نے پرویز مشرف کو بطور چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی بطور آرمی چیف تقرری کے لئے چوہدری نثار علی خان کے بھائی اور اس وقت کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)افتخار علی خان نے بھی نواز شریف کو آمادہ کر نے میں اہم کر دار ادا کیا۔

ٹی وی چینل کے مطابق چوہدری نثار علی خان آج بھی اپنے اس فعل پر نالاں نظر نہیں آتے۔ جب چوہدری نثار علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پرویز مشرف کے مارشل لاء کے اقدام پر دکھ نہیں ہوا تو انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ان کے آرمی چیف بننے کی حمایت کی تھی، چیف مار شل لاء ایڈمنسٹریٹر بننے کی نہیں ‘‘۔

چوہدری نثار علی خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ’’کارگل جنگ‘‘کے بعد انہوں نے پرویز مشرف کے چیئر مین جوائنٹ چیف سٹاف کمیٹی بننے کی بھی حمایت کی اس کا مقصد پاک فوج کا ’’کارگل جنگ‘‘ میں مورال بلند کرنا تھا، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارگل آپریشن میں شامل جنرلوں کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چاہتی۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ وہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار نہیں۔

سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جب آپ سیاست میں ہوتے ہیں تو جہد مسلسل میں ہوتے ہیں۔ جوں ہی آپ اس میں کامیاب ہوتے ہیں تو آپ اسے حاصل کر لیتے ہیں۔آپ کو برائی کے ساتھ اچھائی کو بھی لے کر چلنا ہوتا ہے۔ جب اور جوں ہی صورت حال خراب ہوتی ہے آپ کو اس کا سامنا کرنا ہوتا ہے

ہوئے تم دوست دشمن انکا آسماں کیوں ہو
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 502236 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.