عام انتخاب ہر چار سال بعد کیوں نہیں !

پاکستان میں 65 سال بعد تقریبا دو سری مرتبہ ایسا ہؤا ہے کہ منتخب حکومت نے اپنےپانچ سال پورے کر لئے ۔ بھلا ہو سپہ سالار فوج کا جس نے زرداری ٹولے کی بدترین کارکردگی کے باوجود اسےقبل از وقت برطرف کرنے میں کسی دلچسپی کا مظاھرہ نہ کیا ۔ اور اب پیپلز پارٹی کے پاس مظلوم بن کر ووٹرز کوبیوقوف بنانے کا کوئ چانس نہیں ۔لوگ کہتے ہیں کہ 5 سال کی مقررہ مدت میں تم نے کوئ مثبت رزلٹ نہ دیا لہاذا اب تم آئندہ الیکشن سے آؤٹ ۔

لیکن اس 5 سال کے عرصے میں قومی خزانے , عوام اور ملک کے بےشمار شعبوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ۔ اب جبکہ حالات ایسے رخ پر ڈھل چکے ہیں کہ مقتدر قوتوں کی ہمارے سیاسی نظام میں مداخلت کا امکان تقریبا معدوم ہوگیا ہے چنانچہ امید ہے کہ آئندہ الیکشن باقاعدگی کے سا تھ اپنے شیڈول کے مطابق ہؤا کریں گے ۔

اس طرح اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ بھی کوئ نئی پارٹی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر برسراقتدار آجائے اور پھر اسکو ہٹانے کے لئے 5 سال انتظار کرنا پڑ جائے ۔ میرا پاکستان کی تمام محب وطن پارٹیوں اور صاحب الرائے لوگوں کو مشورہ ہے کہ آئیندہ الیکشن کی مدت ہر 4 سال مقرر کی جائے, آخر امریکہ سمیت بہت سے مضبوط جمہوری ممالک میں یہ تجربہ انتہائی کامیاب ہے۔ اس سلسلے میں آئین پاکستان میں ضروری ترمیم بھی کرلی جائے۔
Syed Athar Ali
About the Author: Syed Athar Ali Read More Articles by Syed Athar Ali: 53 Articles with 56982 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.