“ مونچھیں ہوں تو نتھو لال جیسی“ اس مشہور زمانہ فقرے سے
کون واقف نہیں جس میں صاحب نتھو لال کی مونچھوں کی تعریف کرتے دکھائی دیتے
ہیں٬ لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ یہی صاحب اگر یہ مونچھیں دیکھ لیتے تو نتھو
لال کی مونچھیں بھی بھول جاتے-
|
|
بھارتی ریاست راجستھان کے شہری رام سنگھ چوہان کی مونچھیں پورے چار میٹر
لمبی ہیں جو کہ 14 فٹ بنتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وہ روزانہ ان کی
تراش خراش کے ساتھ تیل کی مالش بھی کرتے ہیں۔
|
|
رام سنگھ کی مو نچھوں کو دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں تسلیم کر کے ان کا نام
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جا چکا ہے۔ |