کراچی میں حالیہ فساد کی متوقع لہر

بسم اللہ الرحٰمن الرحیم اللہ اکبر

پھر وہی بھیانک کھیل شروع ہو رہا ہے جس کا خطرہ و خدشہ گزشتہ کئی دنوں سے ظاہر کیا جارہا تھا۔ کہ پاکستان بھر میں پھیلی ہوئی بے چینی اور فسادات اور قتل و غارت گری کی لہروں نے کراچی کا رخ اب تک نہیں کیا اور امکان یہی تھا کہ عروس العباد کراچی کو سازشوں کے تحت خوفناک فسادات میں دھکیل دیا جائے گا۔ اور بغیر کسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہوں گا کہ جنہیں شہر کا سکون ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا اور اب وہ بڑے خوش ہونگے ملک و قوم کے دشمن لاشوں کی سیاست کرنے والے ۔

اور آج اہل کراچی نے بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم یہ خبریں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل گئیں کہ کراچی میں فتنہ فساد کی لہر نے دو درجن سے زیادہ معصوم انسانوں کی جان لے لی۔ اس کے ذمہ دار جو بھی ہوں میں پھر کہہ رہا ہوں کہ جو کوئی بھی ہوں ان کے ثبوت اگر اس دنیا میں کسی کے پاس نا مل سکیں تو کیا ہوا اللہ کے دربار میں تو ظالم ظلم کی سزا پائے گا ہی اور کاش اللہ دکھا دے اس دنیا میں ہی کہ ظالموں اور مفسدوں کا انجام کتنا بھیانک ہوتا ہے۔

آج رات کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاً بنارس، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، نیو کراچی، پٹیل پاڑہ، سہراب گوٹھ، ابل اسفہانی روڈ اور دوسرے علاقوں میں سخت کشیدگی اور فائرنگ کے زبردست واقعات رونما ہورہے ہیں اور ٹی وی خبروں کے مطابق کراچی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔ وہیں ایم کیو ایم کے قائد محترم جناب الطاف حسین صاحب نے ٹی وی پر اہل کراچی کو خصوصی پیغام دیا کہ نظم و ضبط و برداشت کا مظاہرہ کریں اور امن و امان کی بحالی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ اس سے بھی کچھ کوبڑی تکلیف ہو گی اور لگیں گے الزامات طعنے تشنے دینے مگر جس میں جتنا ظرف ہوتا ہے اتنا ہی وہ بلند ہوتا ہے۔

اللہ ہمارے دین ملک و قوم اور ہمارے شہروں کی حفاظت فرما اور ظالموں اور فسادیوں کو جو کسی بھی جماعت میں ہوں چاہے کسی سیاسی جماعت میں یا کسی مزہبی جماعت میں یا کسی جہادی جماعت میں ان کو ہدایت نصیب فرما اور اگر ان کے نصیب میں ہدایت نہیں لکھی مالک تو نے تو ان کو نیست و نابود فرما دے اور ان کو عبرت کا نشان بنا دے آمین۔

اللہ ہماری حفاظت فرمائے آمین
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 539189 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.